مظفرنگر کے محمود نگر تشدد کے 20 سال پرانے معاملے میں 36 افرادکو دس، دس سال قید اور 20 ,20 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے، 14 فروری 2003 کو تھانہ سول لائن کے محلہ محمود نگر میں دو فریقوں کے درمیان پرانی دشمنی کی بنا پر ایک شخص کو قتل کرنے کے بعد پتھراؤ میں ایس پی سٹی سمیت تین پولیس افسران کو زخمی کرنے کے مقدمے میں 36 ملزمان نامزد تھے۔
واضح ہوکہ کہ 14 فروری 2003 کو محمود نگر تشدد میں اس وقت کے ایس پی، سٹی، سی او سٹی اور اس وقت کے اسٹیشن انچارج سول لائن پتھراؤ میں زخمی ہوئے تھے۔پولیس نے 307,353,332 سمیت کئی سنگین دفعات کا معاملہ درج کیا تھا۔ آج عدالت کے احاطے میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔
0 Comments