مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
مظفرنگر میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کی ٹیم نے مجلسِ کے ضلع صدر مولانا محمد عمران قاسمی کی قیادت میں مظفر نگر ڈی ایم کو ایک میمورنڈم سونپا ہے میمورنڈم سونپنے کے بعد ضلع صدر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک فضا خراب ہے، اسی طرح کچھ فسادی مظفر نگر ضلع کا ماحول خراب کرنا چاہتے ہیں، ہر روز کوئی نہ کوئی خبر موصول ہوتی ہے، کبھی تو مذہب اسلام کو گالی دی جاتی ہے تو کبھی اذان کی۔بےہرمتی اور شر پسندوں کے ذریعہ چرتھاول عیدگاہ کا گنبد توڑ کر فضا خراب کرنے کی ناپاک کوشش کی گئی جسکو نگلہ راعیں کے معززین نے حکمتِ عملی سے ناکام بنایا ان تمام مسائل کو لے کر مظفر نگر کی ٹیم نے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی اور ایک میمورنڈم دیاگیا جسمیں شر پسندوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے اس موقع پر تمام عہدیداران موجود تھے۔
0 Comments