Latest News

شاملی کے ایک خاندان کے تین افراد کو ناکردہ گناہ کے سبب ۱۴ ماہ پاکستانی جیل میں رہنا پڑا, جنہیں جرم ثابت نہ ہو نے پر اب رہا کر دیا گیا۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
 معلومات کے مطابق یوپی کے شاملی ضلع کا رہنے والا نفیس اپنی بیوی اور بیٹے کے ساتھ پاکستان گیا تھا۔ وہاں جا تے ہی پاکستان پولیس نے نفیس اور اس کی بیوی اور ایک بیٹے کو مشکوک سرگرمیوں کی وجہ سے گرفتار کر لیاتھا۔ نفیس اور ان کی اہلیہ اور بیٹا گزشتہ 14 ماہ سے پاکستان کی جیل میں بند تھے۔ اب انہیں جرم ثابت نہ ہونے کی وجہ سے رہا کر دیا گیا ہے۔ نفیس اور اس کا خاندان واہگہ بارڈر سے اپنے وطن میں داخل ہوا ہے۔
 شاملی انتظامیہ کی مدد سے نفیس کے اہل خانہ اپنی اہلیہ اور بیٹے کے ساتھ واہگہ بارڈر سے وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔ نفیس، ان کی اہلیہ اور بیٹے کی رہائی کے بعد خاندان میں خوشی کا ماحول ہے۔
نفیس شاملی ضلع کے نوکوان روڈ کا رہنے والا ہے۔ نفیس کے پانچ بیٹے ہیں جن میں سے ایک نفیس کے ساتھ پاکستان کی جیل میں بند تھا۔
اے ڈی ایم سنتوش کمار سنگھ کے حکم پر انتظامیہ کی ایک ٹیم اہل خانہ کے ساتھ واہگہ بارڈر پہنچ گئی، جہاں انہوں نے نفیس اور اس کی بیوی اور بیٹے کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ 9 بج کر 25 منٹ پر نفیس واہگہ بارڈر سے اپنے وطن میں داخل ہوئے اور نفیس شاملی تقریباً 7 گھنٹے بعد اپنی رہائش گاہ پہنچیں گے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر