Latest News

دیوبند علاقہ میں ندی میں ڈوبنے سے نوعمر محمد صادق کی موت۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
ندی میں مچھلی پکڑنے گئے کم سن نوجوان کی پانی میں ڈوبنے سے موت ہوگئی، حادثہ سے اہل خانہ میں کہرام مچا ہواہے،بغیر کسی قانونی کارروائی کے اہل خانہ نے آج متوفی کی نماز جنازہ ادا کرکے گاو ¿ں کے قبرستان میں تدفین کردی۔موصولہ تفصیل کے مطابق دیوبند علاقہ کے گاو ¿ں نونابڑی کے باشندہ محمد شوقین کا 16 سالہ بیٹا محمد صادق گھر بتائے بغیر کچھ دیگر ساتھیوں کے ساتھ گاو ¿ں نزدیک سے گزرنے والی ہنڈن ندی سے مچھلی پکڑنے چلاگیا،بتایا جاتاہے کہ کچھ دیر بعد اس کے ساتھی واپس آگئے اور صادق مچھلیاں پکڑنے کی جستجو میں لگا رہا،معلومات کے مطابق ندی کنارے بنے ایک گہری گڑھے میں اس نے اپنا جال ڈالا ہواتھا، ایسا شبہ ظاہر کیاجارہاہے کہ جال کسی چیز میں الجھ گیااور جب لڑکے نے جال نکالنے کی کوشش تو وہ گہرے پانی میں جاگرِا۔ موقع پر کوئی نہ ہونے کے سبب اسے بروقت مدد نہیں ملی اورکافی کوششوں کے باوجود نوجوان پانی سے باہر نہیں نکل سکا ،جس کے سبب اس کی موت ہوگئی۔ دیر شام تک گھر والے اپنے بچہ کا انتظار کرتے رہے،جس کے بعد اس کی تلاش شروع کی، لیکن اس کا کہیں کوئی سراغ نہیں ملا،جس کے بعد پتہ چلنے پر وہ ندی کنارے پہنچے کچھ نشانات کی بنیاد پر لڑکے کو گہرے گڑھے میں تلاش کیا اور موت کے تقریباً تین گھنٹے بعد اس کی لاش برآمد ہوئی۔لاش دیکھ کر اہل خانہ میں کہرام مچ گیا۔بتایا جاتاہے محمد صادق اپنے چار بہن بھائیوں میں سب سے بڑا تھا،اس کی موت سے پورے خاندان میں ماتم پسرا ہواہے۔والد کے ساتھ ماں بہن کا رو رو کر برا حال ہے۔اتوار کی صبح بغیر کسی طرح کی پولیس کارروائی کے اہل خانہ نے نماز جنازہ ادا کرکے گاو ¿ں کے قبرستان میں تدفین کردی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر