Latest News

فیس بک پر نعوذباللہ شان رسالتﷺ میں گستاخی، ایم آئی ایم مہاراشٹر کے صدر فیاض خان نے پولس میں شکایت درج کرائی۔

ممبئی: ایم آئی ایم مہاراشٹر کے صدر فیاض خان نےناگپاڑہ پولس اسٹیشن میں تحریر دی ہےکہ امروز عالم نامی ایک شخص نے اپنے فیس بک پیج پر شان رسالت میں گستاخی کا ارتکاب کیا ہے اور انتہا درجے کے گستاخانہ اور بے ادبی پر مبنی کلمات کہے ہیں، اور یہ سب سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس سے مختلف کمیونٹی کے درمیان بدگمانی پیدا ہورہی ہے۔ انہوں نے پولس اسٹیشن میں کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعہ اس طرح کی گستاخانہ حرکت پر فوری طور پر روک لگائی جائے۔ فیاض خان نے پولس کی دی گئی تحریر میں اس فیس بک پیج کا لنک پر شیئر کیا ہے جس پر یہ جسارت کی گئی ہے۔ انہوں نے پولس سے درخواست کی کہ اس معاملے پر سنجیدگی سے غور کیاجائے اور قصور واروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے تاکہ اس طرح کی شرپسندی کو فروغ سے روکا جاسکا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر