جمعیۃ علماءہند کے ضلع سہارنپور کے صدر اور بزرگ عالم دین مولانا ظہور احمد قاسمی ان دنوں سخت علیل ہیں اور وہ چنڈی گڑھ میں انتہائی نگہداشت والی یونٹ میں زیر علاج ہیں، جہاں ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں مولانا کا علاج کیا جارہاہے۔ مولانا کی علالت کے باعث علمی حلقوں،عوام، بالخصوص کارکنان جمعیۃ میں تشویش پائی جارہی ہے اور ان کی صحت و تندرستی کے لئے مسلسل دعاو ¿ں کا اہتمام کیا جارہاہے۔ اس سلسلہ میںآج جمعیة علماءہند کے ضلع جنرل سکریٹری سید ذہین احمد نے جاری بیان میں مولانا ظہور احمد قاسمی کی صحت کے حوالہ سے بتایا کہ مولانا کو گردوں انفیکشن اور متعدد بیماریوں کے سبب ہریانہ کے ملاّنہ سے چنڈی گڑھ ریفرکیاگیاہے۔انہوںنے کہاکہ مولانا ظہور احمد قاسمی جمعیة علماءہند کے عظیم خدمتگار ہیں، جنہوں نے اپنی پوری زندگی جماعت کے امور میں صرف کردی ہے، ان کی صحت کے سلسلہ میں محبان جمعیة اور ارباب مدارس و عوام میں الناس میں تشویش پائی جارہی ہے، مولانا ظہور احمد قاسمی علاقہ میں جمعیة علماءہند کا عظیم سرمایہ ہیں، ہم سب ان کی صحت کے تئیں سخت فکر مندہیں،مولانا فی الحال انتہائی ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں چنڈی گڑھ اسپتال میں آئی سی یو میں زیر علاج ہیں، اللہ تعالیٰ ان کو مکمل طورپر صحت و سلامتی عطا فرمائے۔ سید ذہین احمد نے محبان جمعیة علماءہند،ارباب مدارس،آئمہ مساجد اور عوام الناس سے مولانا ظہور احمد قاسمی کی صحتیابی کے لئے خصوصی دعاو ¿ں کا اہتمام کرنے کی اپیل کی ہے۔ دوسری جانب جمعیة علماءہند کے مجلس منتظمہ کے رکن مولانا شمشیر احمد قاسمی اور مولانا ظہور احمد کے بڑے بیٹے چودھری انعام پردھان نے بھی مولانا کی صحت کے لئے خصوصی دعاوں کا اہتمام کرنے کی اپیل کی ہے۔
0 Comments