Latest News

مظفر نگر میں ڈینگو کا قہر، بچے، جوان، بوڑھے سبھی بخار میں مبتلا، ایک خاتون کی موت، ضلع میں ڈینگی کے ۱۵۴ مریضوں کی تصدیق۔

مظفرنگر : عزیز الرحمن خاں۔
 مظفرنگر ضلع میں ڈینگی بخار کا قہر روزافزوں بڑھتا ہی جارہا ہے ضلع اسپتال میں بخار 68 مریضوں اور ڈینگی کے 11 مریضوں کی محکمہ صحت نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک ضلع میں ڈینگی کے 154 مریض پائے گئے ہیں۔ یہی نہیں شہروں اور قصبوں کے پرائیویٹ اسپتالوں میں داخل ہونے والے بخار کے مریضوں کی تعداد کافی زیادہ ہے۔
ضلع میں ایسا کوئی گھر نہیں جس کے خاندان کا کوئی فرد بخار میں مبتلا نہ ہو۔ بخار کی وجہ سے محکمہ صحت بھی پورے ضلع میں اپنے کیمپ لگا رہا ہے اور بخار کے مریضوں کے خون کی جانچ کے بعد ادویات تقسیم کر رہے ہیں۔ ملیریا محکمہ کی الکا سنگھ نے بتایا کہ جمعہ کو ضلع میں مختلف مقامات پر ڈینگو کے 11 مریض پائے گئے۔ ان میں کھتولی کے علاقے میں ڈینگی کے 2، صدر کے علاقے میں 3 اور شہری علاقے میں ڈینگی کے 6 مریض پائے گئے۔ اب تک پورے ضلع سے ڈینگی کے کل 154 مریضوں کی شناخت ہو چکی ہے۔
ضلع اسپتال میں آج ڈینگی کا کوئی نیا مریض داخل نہیں ہوا تاہم وائرل بخار کے 68 مریض داخل کیے گئے ہیں۔ محکمہ ملیریا اور دیگر محکموں نے ضلع بھر میں مختلف مقامات پر سورس ریڈیکشن کا کام کیا ہے۔ جس میں ضلع کی محکمہ صحت کی ٹیم بخار میں مبتلا مریضوں کے گھر پہنچی اور گھر کے تمام افراد کا معائنہ کیا اور مریضوں میں ادویات تقسیم کیں۔ یہی نہیں، ٹیم نے دیہات، قصبوں اور شہری علاقوں میں مختلف مقامات پر پہنچ کر ان جگہوں کو چیک کیا جہاں ڈینگی کا لاروا بڑھ سکتا ہے، اور لوگوں کو صفائی ستھرائی اور بخار سے آگاہ کیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر