Latest News

غازی پور میں ۱۴ سالہ چچا زاد بہن سے جنسی زیادتی کے بعد کرایا اسقاط حمل، انکشاف کے بعد شادی شدہ نوجوان فرار۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
یوپی کے غازی پور ضلع میں بھائی بہن کے رشتے کو شرمندہ کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ بہاری آباد تھانہ علاقہ کے ایک گاؤں کی 14 سالہ لڑکی کے ساتھ شادی شدہ کزن نے مہینوں تک جنسی تعلقات قائم کئے۔ معاملہ سامنے آنے پر متاثرہ کے اہل خانہ نے تھانے کو اطلاع دیدی ہے
الزام ہے کہ شادی شدہ کزن نے تقریباً چار پانچ ماہ قبل لڑکی کو رقم کا لالچ دے کر اس کے ساتھ جنسی فعل کیا تھا۔ اس دوران وہ حاملہ ہو گئی تو اسقاط حمل کرادیا گیا 
متاثرہ کے اہل خانہ نے 27 ستمبر کو مقدمہ درج کرایا۔ اس سلسلے میں پولیس انسپکٹر کرپیندر پرتاپ سنگھ نے کہا کہ شکایت کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ کارروائی جاری ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر