مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں.
میرٹھ کے کنکرکھیڑا تھانہ علاقے میں غنڈوں کے خوف سے دو بہنوں نے اسکول جانا چھوڑ دیا۔ جس کے بعد ملزمان گھر میں گھس کر دونوں بہنوں کے کپڑے پھاڑ ڈالے۔
ایس ایس پی آفس پہنچی خاتون نے الزام لگایا کہ اس کے پڑوس میں رہنے والے غنڈے اس کی 13 اور 12 سال کی بیٹیوں کے ساتھ اس وقت چھیڑ چھاڑ کرتے تھے جب وہ اسکول جاتی تھیں۔ دونوں لڑکیوں نے دہشت کے مارے اسکول جانا چھوڑ دیا۔ 26 جولائی کو غنڈوں نے متاثرہ کے گھر پر اس کے خاندان کی ایک خاتون پر حملہ کیا اور گھر میں اکیلی بیٹیوں سے چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے ان کے کپڑے پھاڑ ڈالے۔
الزام ہے کہ پولیس نے اس کیس میں صرف ایک ملزم کے خلاف نقص امن کی معمولی دفعہ میں چالان کیا اب ان پر اپنا بیان بدلنے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ ایس ایس پی روہت سنگھ سجوان نے کیس کی تحقیقات سی او دورالا کو سونپ کر کارروائی کا حکم دیا ہے.
0 Comments