بی جے پی اعلیٰ کمان نے سہارنپور ضلع میں دوبارہ ضلع کی کمان ڈاکٹر مہیندر سنگھ کو سونپی ہے۔ دیوبند کے رہائشی بی جے پی ضلع صدر مہندر سینی کی رہائش گاہ پر بی جے پی کارکنوں نے دوبارہ ضلع صدر منتخب ہونے پر ایک دوسرے کو مٹھائی کھلا کرخوشی کااظہار کیا۔جمعہ کو بی جے پی کے ریاستی صدر بھوپیندر چودھری کی طرف سے جاری ضلع صدروں کی فہرست میں ڈاکٹر مہندر سینی کو سہارنپور کی ضلع صدر کی کمان دوبارہ سونپی ہے۔ 60 سالہ مہندر سینی دیوبند کے محلہ سرائے مالیان کے رہنے والے ہیں۔اس سے قبل وہ بی جے پی میں ضلع جنرل سکریٹری اور اسمبلی انچارج سمیت کئی اہم عہدوں پر کام کر چکے ہیں۔ سال 2022 میں ان کی صدارت میں بی جے پی نے سہارنپور ضلع میں پانچ اسمبلی سیٹیوں پر جیت حاصل کی تھی۔ ڈاکٹر مہندر سینی کو دوبارہ بی جے پی کا ضلع صدر بنائے جانے پر کارکنوں میں خوشی ہے۔ بی جے پی کے سابق ایم پی راگھو لکھن پال شرما، سابق ضلع نائب صدر شیوراج سنگھ روڈ، سابق ایم ایل اے مام چند لامبا، راکیش گنگولی، سابق ضلع سکریٹری وپن بھارتی، ناگل منڈل صدر پون تیاگی اور سہارنپور ضلع کے کئی سینئر بی جے پی لیڈران ضلع صدر ڈاکٹر کی رہائش گاہ پر پہنچ کر انہیں مبارکباد دی۔اس دوران ان کی رہائش گاہ پر کارکنان نے ڈھول بجاکر اور مٹھائیاں تقسیم کرکے خوشی کا اظہار کیا اور اعلیٰ کمان کا شکریہ اداکیا۔ دوسری جانب شری کرشنا جنم بھومی مکتی دل کی میٹنگ میں مغربی ریاست کے انچارج ٹھاکر سریندرپال سنگھ نے ڈاکٹر مہندر سینی کے دوبارہ ضلع صدر بننے پر اعتراض کیا۔ میٹنگ میں ٹھاکر سریندرپال سنگھ نے کہا کہ شاید چند ہی لائق لوگ بھارتیہ جنتا پارٹی میں بچے ہیں،جس کے سبب ایک ہی شخص کو دوبارہ ضلع صدر کی ذمہ داری دی گئی اور اہل لوگوںکو نظر انداز کیاگیا۔
0 Comments