Latest News

سرکار کے ذریعہ مطالبات تسلیم کئے جانے کے بعد يو پی میں وکلاءکی ہڑتال ختم، مطالبات منظور کئے جانے پر وکیلوں نے بتایا حق و انصاف کی جیت۔ِ

دیوبند: سمیر چودھری۔
گذشتہ دنوں ہاپوڑ ضلع میں وکیلوں پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کئے جانے کے خلاف صوبائی سطح پر چلائی جانے والی تحریک، احتجاج اور ہڑتال حکومت کی جانب سے تمام مطالبات منظور کئے جانے کے بعد ختم کر دی گئی۔ اس اعلان کے بعد سول بار ایسو سی ایشن کے ذمہ داران و عہدےداران نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مطالبات منظور کر لیا جانا وکیلوں کی جیت ہے۔ جمعہ کے روز منعقد کی جانے والی میٹنگ میں سول بار ایسو سی ایشن کے صدر روندر کمار پنڈیر نے کہا کہ بار کونسل اتر پردیش کے عہدے داران اور صوبائی حکومت کے درمیان ہونے والی گفتگو کے بعد حکومت نے وکیلوں کے تمام مطالبات منظور کر یے ہیں ۔ ہاپوڑ کے سی او اور انسپکٹر کو معطل کرنے نیز ایڈیشنل ایس پی کا ٹرانسفر کرنے اور ایڈوکیٹ پروٹیکشن ایکٹ کے لئے حکومت کی جانب سے ایک کمیٹی تشکیل دیے جانے کا حکم جاری کرنے پر بار کونسل کی اپیل پر چلائی جانے والی تحریک کو ختم کر دیا گیاہے۔ ایسو سی ایشن کے سکریٹری بالیشور پرساد ، نریش کماراور ٹھاکر سریندر پال سنگھ نے کہا کہ یہ وکیل برادری کے عزت و وقار کی جیت ہے، انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی وکیلوں نے نہایت پر سکون انداز میں تحریک چلا کر حاصل کی ہے۔ اس میٹنگ میں امت پنڈیر ، عبد الہادی خان، سیارام تیاگی، نسیم انصاری، بھودت تیاگی، راج ویر شرما، سنیل تیاگی، ارشاد علی اور بال کشور تیاگی وغیرہ موجود رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر