Latest News

سہارنپور میں شوہر نے بیمار بیوی کو پیٹ پیٹ کر مار ڈالا۔

سہارنپور: سمیر چودھری۔
سہارنپور میں شوہر نے بیمار بیوی کو پیٹ پیٹ کر مار ہلاک کردیا۔ بیمار بیوی کا بسترپر پاخانہ نکل گیا تھا،جس سے ناراض شوہر نے پہلے بیوی کو تھپڑ مارے اور پھر دھکہ دے کر دیوار میں ماردیا،اتنا ہی نہیں بلکہ اس کے بعد ڈنڈوں سے پیٹ پیٹ کر اسے ہلاک کردیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزم شوہر کو گرفتار کر لیا۔ 

سہارنپور کے تھانہ صدر بازار کے نوین نگر کی رہنے والی الکا (28) کی شادی 10 سال قبل نیو شاردا نگر کے سندیپ کمار سے ہوئی تھی۔ جن کا کوئی بچہ نہیں ہے، الکا بھی کافی عرصے سے بیمار تھیں۔ خاتون کو کئی دنوں سے بخار تھا،میای بیوی کے درمیان بچہ ہوکر کافی جھگڑا ہوتا تھا۔گزشتہ دیر شام بیمار الکا کا بستر پر پاخانہ نکل گیا،اس سے ناراض ہو کر سندیپ نے پہلے اسے تھپڑ مارے اور پھر دیوارمیں دے مارا،زمین پر گرنے کے بعد ملزم نے اسے لاٹھی سے مارا۔ جس کی وجہ سے الکا کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ آواز سن کر آس پاس کے لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم شوہر کو گرفتار کر کے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔بیوی کو قتل کرنے کے بعد ملزم شوہر سندیپ اس کی لاش کے پاس بیٹھا رہا۔ ملزم نے بیوی کی لاش کو بستر پر لٹا دیا اور پاس بیٹھ کر اسے دیکھتا رہا۔ دوران تفتیش ملزم شوہر نے بتایا کہ وہ اپنی بیوی کو قتل نہیں کرنا چاہتا تھا۔ اس نے غصے سے ہاتھ اٹھایا جس میں اس کی موت ہوگئی۔سندیپ کا گھر نیو شاردا نگر میں ہے۔ اس کے رشتہ دار بھی پڑوس میں رہتے ہیں۔ لیکن وہ اپنے اردگرد کے لوگوں سے فاصلہ رکھتا تھا۔ اطلاع کے مطابق سندیپ بے روزگار تھا اور ان کے یہاں گزشتہ دس سال کوئی بچہ بھی نہیں ہوا تھا،جس کے سبب میاں بیوں میں جھگڑا رہتا تھا۔انسپکٹر چندر سین سینی نے بتایا کہ خاتون کے قتل کے ملزم شوہر کو گرفتار کرلیاہے، اس سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر