مظفرنگر کے اسلامیہ انٹر کالج میں گزشتہ شب آگ لگنے سے پرنسپل دفتر کاسب کچھ جلکر راکھ ہو گیا۔
اسلامیہ انٹر کالج میں گزشتہ شب تقریباً گیارہ بجے پرنسپل کے کمرے میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی، جس سے کمپیوٹر سیٹ، پرنٹر، ایمپلیفائر، ایل ای ڈی اسکرین، میزیں، کرسیاں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ اور کمرے میں موجود ٹی وی سکرین، سی سی ٹی وی کیمرہ کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔آتشزدگی سے کاغذات اور فائلیں بھی جل کر خاکستر ہو گئیں۔
پرنسپل نے موقع پر پہنچ کر چوکیدار کی مدد سے آگ پر قابو پالیا۔منیجر کو بھی اطلاع دی گئی جو موقع پر پہنچے، منیجر نے معائنہ کیا اور ضروری ہدایات دیں اور موقع پر موجود ملازمین سے پوچھ گچھ کی اور تباہ شدہ اشیاء کو فوری طور پر پرنسپل کے کمرے سے باہر نکالا اور باقی اشیاء کو چیک کیا گیا۔
0 Comments