Latest News

مظفرنگر جیل میں بند تھا اپنے والدین سے ۱۳ برس سے بچھڑا اتل, جیل سپرنٹینڈنٹ نے والدین سے ملوایا.

مظفرنگر:  عزیز الرحمن خاں۔
والدین سے آٹھ برس کی عمر میں 13 برس سے بچھڑا بچہ مظفرنگر ضلع میں پایا گیا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق کوشمبا علاقے کا اتل 13 برس قبل گھر سے کسی بات پر ناراض ہوکر چلا گیا تھا جوکہ 13 برس سے چوری کی معمولی دفعات میں جیل میں بند تھا اور ہمیشہ گم سم رہتا تھا جسپر جیل سپرنٹینڈنٹ سیتارام شرما کی نظر پڑی انہوں نے پوچھ گچھ کی تو وہ بس اپنے گاؤں اور والدین کانام ہی بتاپایا اسنے بتایا کہ میں گھر سے ناراض ہوکر نکلا تھا میری کسی نے ضمانت نہیں کی۔ جس پر انہوں نے دو ہفتوں کی کوششوں کے بعد اسکے والدین کا پتہ لگوا کر والدین سے ملوایا تو جہاں 13برس سے جدا ہوئے بیٹے سے ملکر والدین کے آنسوں چھلک پڑے۔
وہیں اتل بھی زاروقطار رو نے لگا اور موقع پر موجود قیدی و پولیس اہلکار بھی آبدیدہ ہو گئے ضلع جیل سپرنٹینڈنٹ کے اس اقدام کی ہر سوستائش کی جارہی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر