Latest News

اے ٹی ایس نے دیوبند سے مشتبہ نوجوان کو حراست میں لیا، مقامی پولیس کا کاروائی کا علم ہونے سے انکار۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
گذشتہ دیر رات اتر پردیش اے ٹی ایس کی جانب سے دیوبند میں ایک مشتبہ نوجوان کو حراست میں لیا گیا ہے، حالانکہ مقامی پولیس نے اس گرفتاری کی تصدیق نہیں کی ہے، لیکن بتایا جا رہا ہے کہ اے ٹی ایس ٹیم حراست میں لیے گئے مشتبہ نوجوان کو اپنے ساتھ لکھنو ¿ لے گئی ہے ، جہاں اسے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق لکھنو کی اے ٹی ایس ٹیم نے سہارنپو ر اے ٹی ایس ٹیم کے ساتھ گذشتہ دیر رات دیوبند میں ایک بڑی کاروائی کرتے ہوئے ایک نوجوان کو حراست میں لیا ہے۔ واضح ہو کہ گذشتہ دنوں مرادآباد شہر سے اے ٹی ایس نے ایک مشتبہ نوجوان کو گرفتار کیا تھا، جس کا رابطہ دیوبند سے گرفتار کئے گئے نوجوان سے ہونے کا شبہ ہے،جس کی بنیاد پر یہ کارروائی کی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق لکھنو ¿ کی اے ٹی ایس ٹیم دو دنوں سے ضلع سہارنپور میں ڈیرہ ڈالے ہوئے تھی کیونکہ اسے خبر ملی تھی کہ دیوبند میں رہنے والا ایک نوجوان مراد آباد سے گرفتار کئے گئے مشتبہ نوجوان کے رابطے میں تھا، اس خبر کے بعد لکھنو ¿ کی اے ٹی ایس ٹیم سہارنپور پہنچی اور مذکورہ نوجوان کی تلاش میں سرگرم ہو گئی، آخر کا ر گذشتہ دیر رات ٹیم نے دیوبند سے ایک مشتبہ نوجوان کو حراست میں لے لیا، لیکن مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ اسے اس سلسلہ میں کسی طرح کی کوئی معلومات نہیں ہے ۔ وہیں دوسری جانب ایس ایس پی ڈاکٹر وپن تاڑا نے بھی یہی بتایا کہ انہیں اے ٹی ایس کی کاروائی سے متعلق کوئی علم نہیں ہے، حالانکہ انہوں نے کہاکہ مشتبہ افراد کی چیکنگ کے لئے ایک مرتبہ پھر ضلع میں مہم شروع کی جائے گی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر