Latest News

ہمیں نفرت کا مقابلہ پیار و محبت سے کرنا ہے، جمعیۃ علماء ضلع مظفر نگر کی مجلس منتظمہ کے اجلاس میں مولانا سید اشہد رشیدی کا خطاب۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
جمعیۃ علما ضلع مظفر نگرکی ایڈہاک کمیٹی کی زیرنگرانی آج شہرکے مدینہ گارڈن میں مولانا سید اشہد رشیدی صدرجمعیت علماء اترپردیش کی صدارت میں مجلس منتظمہ کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس کی نظامت مفتی نوید ککرولی نے کی۔ 
اجلاس کاآغاز قاری محمدحذیفہ قاسمی کی تلاوت وقاری شاہد حسینی ارمان مظفرنگری کی نعت پاک سے ہو۔اس موقع پر خطبہ استقبالیہ مفتی محمد انتظار قاسمی رکن ایڈہاک کمیٹی نے پیش کیا اور جمعیة علماء ضلع مظفرنگر کی دوسالہ کارکردگی ایڈہاک کمیٹی کے کنوینر مولانا مکرم علی قاسمی نے پیش کی۔
اصلاح معاشرہ ضلع مظفرنگر کی رپورٹ اوراسلامی تشخص اور اسلامی امتیاز سے متعلق تجویز مفتی مجیب الرحمن قاسمی صدر جمعیة علماءشہر مظفرنگر نے پیش کی، مولانا صادق چھتیلہ نے منی پور میوات سے متعلق اور حافظ شیر دین نے ووٹ بیداری مہم سے متعلق، مولانا عبد الخالق نے یکساں سول کوڈ سے متعلق ،ہجومی تشدد کے خلاف مولانا بدر اختر مظاہری نے اور نئی قومی تعلیمی پالیسی سے متعلق مولانا عبد القیوم، جمہوریت اور سیکولرزم سے متعلق تجویز مولانا زبیر رحمانی جبکہ تعزیتی تجویز مولانا نسیم نے پیش کی۔ تمام اراکین منتظمہ نے ان تجاویز کی تائید کی اور یہ عزم کیا کہ انشاءاللہ ملک بھر میں ان پر عمل درآمد کرانے میں خدام جمعیة علماءہر وقت تیار رہے گیں۔ 
صدارتی خطاب میں مولانا سید اشہد رشیدی نے کہاکہ نفرت کامقابلہ نفرت سے نہیں ہوگا بلکہ پیارومحبت سے ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ ہم بلا تفریق مذہبی فرقہ پرستی کے خلاف ہیں ۔انہوں نے کہاکہ مدارس میں پانچ فیصد بچے پڑھتے ہیں باقی امت کے جو بچے ہیں انکی عصری و دینی تعلیم کی فکر بھی ہماری ذمہ داری ہے اس کیلئے اسکولوں کا قیام کرنا ضروری ہے۔انہوںنے کہاکہ عمل کے ساتھ اصل چیز صاف دلی کے ساتھ محض اللہ کیلئے خدمت کرنا ہے۔ صدر مجلس کی دعاءپر اجلاس اختتام پذیر ہوا۔شرکاءمیں مولانا حسین، مولانا وکیل،مفتی محمد دانش قاسمی، مفتی نوشاد کھتولی، قاری فرقان، قاری ضیاءالرحمن قاسمی، قاری نفیس، مولانا گلزار، مولانا ارشد، خلیل الرحمن، مولانا اللہ مہر، مفتی سلمان، مفتی عین الدین، حافظ نواب، مولانا ندیم اختر راہی، مفتی امجد، مولانا امجد، مفتی ندیم، مولانا انعام اللہ، قاری لطف الرحمن، شمیم پردھان، مولانا رضوان، مولانا عبد اللہ، حاجی الیاس، مولانا وکیل، مولانا شان محمد، مولانا اسرائیل سمیت کثیر تعداد میں جمعیۃ کارکنان موجود رہے۔


Post a Comment

0 Comments

خاص خبر