Latest News

ڈیڑھ ماہ کے لئے بند رہیگا دیوبند۔روڑکی روڑ، جانئے کیا وجہ۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
دیوبند کو اتراکھنڈ سے جوڑنے والے دیوبند-روڑکی سڑک پر واقع کالی ندی کے پُل کے مرمت کے کام کے دوران 14 اکتوبر تک بند کر دیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے اب منگلور، روڑکی اور ہریدوار جانے کے لیے دیہی علاقوں کی لنک سڑکوں سے گزرنا پڑیگا۔کالی ندی پر پُل کی مرمت کا کام منگل کو شروع ہوگیاہے، جو 14 اکتوبر تک جاری رہے گا، جس کے باعث مذکورہ پُل اب نہ صرف بھاری گاڑیوں بلکہ چھوٹی گاڑیوں کے لیے بھی بند کر دیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے علاقے کے لوگوں کو ہریدوار، روڑکی اور منگلور جانے کے لیے دیہی علاقوں کے متبادل راستوں سے ہوکر جانا پڑیگا، روڈ پر انتظامیہ نے روٹ ڈائیورزن کا بورڈ بھی لگا دیا ہے۔ کالی ندی کا پل کافی عرصے سے دن بہ دن خستہ حال ہوتا جا رہا تھا۔ حکومت سے اس کی مرمت کا مسلسل مطالبہ کیا جا رہا تھا۔ سی او جتیندر کمار شرما نے بتایا کہ پُل کے تعمیراتی کام کی وجہ سے بھاری گاڑیوں اور دیگر گاڑیوں کو پُل سے گزرنے سے روک دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آگے جانے آنے کے لئے لوگ دیہی علاقوںکے متبادل راستوں کا استعمال کرسکتے ہیں،کیونکہ 14 اکتوبر تک کالی ندی سے سرحدی چوکی تک کا روڈ مکمل طور پر بند رہے گا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر