دیوبند: سمیر چودھری۔
ہاپوڑ میں وکلاءپر پولیس کے ذریعہ کی گئی لاٹھی چارج کو لیکر یہاں وکلاءمیں سخت غم وغصہ پایا جارہاہے، آج بھی بار کونسل آف اترپردیش کی اپیل پر سول بار ایسوسی ایشن کے وکلاءنے عدالتی کاموں کا بائیکاٹ کرتے ہوئے عدالتی احاطہ میں ڈی جی پی اور چیف سکریٹری کا پتلہ نذر آتش کرکے احتجاج کیا اور حکومت کو مکتوب بھیج کرڈی ایم ہاپوڑ اور ایس ایس پی کا تبادلہ کرنے اور متاثرہ وکلاءکو معاوضہ و نصاف دلائے جانے کے ساتھ ساتھ ملزم پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی مانگ کی گئی۔وکلاءنے مکمل طور پر عدالتی کاموں کی ہڑتال رکھتے ہوئے سول بار ایسوسی ایشن کے دفتر میں ایک میٹنگ منعقد کی ،جس صدارت ایسوسی ایشن کے صدر رویندر کمار پنڈیر نے اور نظامت سکریٹری بالیشور پرساد ایڈوکیٹ نے کی۔ اس موقع پر وکلاءنے متحد ہ طورپر ڈی ایم اور ایس ایس پی کے تبادلہ کا مطالہ کرتے ہوئے کہاکہ جب تک ملزم پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی نہیں ہوگی اس وقت تک صوبہ کے وکلاءکا احتجاج جاری رہے گا۔ کہاکہ وکیلوں اور بالخصوص خواتین وکلاءپر لاٹھی چارج کرنے والے ملزم پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کی جائے اور وکیلوں کے خلاف درج جھوٹے مقدمات واپس لینے کے ساتھ ساتھ متاثرہ وکیلوں کو معاوضہ اور انصاف دیا جائے، کہاکہ بار کونسل آف اترپردیش کی اپیل کی تین دن تک وکیلوں احتجاج کرائینگے اگر اس کے بعد بھی انصاف نہیں ملا تو مزید آگے کی حکمت عمل بناکر احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔ اس کے بعد وکیلوں نے عدالتی احاطہ میں پرُ امن طریقہ سے چیف سکریٹری اور یوپی کے ڈی جی پی کا پتلہ نذر آتش کرکے اپنی ناراضگی ظاہر کی اور حکومت کے نام میمورنڈم ایس ڈی ایم کو سونپا۔ اس موقع پر نسیم انصاری ایڈوکیٹ،برج کوشک،محمدساجد، شاہ فیصل،سشیل کمار،شاداب علی، کنور پال سنگھ، اوم شرما، اجے کمار ایڈوکیٹ سمیت تمام وکلاءموجودرہے۔
0 Comments