Latest News

سرکاری آئی ٹی آئی دیوبند میں پانچ نئی ٹریڈ شروع ہوں گی، نئے دور کی ضروریات کے مدنظر یوگی حکومت کا اعلان، جدید سہولیات سے لیس ورکشاپ کی تعمیر کا بھی فیصلہ۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
سرکاری آئی ٹی آئی دیوبند میں پانچ نئی ٹریڈ شروع ہوں گی۔ ان میں روبوٹکس اور الیکٹرک وہیکل مکینکس وغیرہ شامل ہیں۔ نئے دور کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی ٹریڈ نافذ کی جا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ آئی ٹی آئی کیمپس میں ایک جدید ورکشاپ بھی تعمیر کی جائے گی جو ایئر کنڈیشنڈ ہوگی۔دیوبند میں سرکاری آئی ٹی آئی 2006 میں قائم ہوئی تھی۔ اس کے بعد سے یہ آئی ٹی آئی مسلسل نئے ٹرینی تیار کر رہی ہے۔ یہاں کل 12ٹریڈ چلتی ہیں۔ ان میں کمپیوٹر آپریٹر اور پروگرامنگ اسسٹنٹ، الیکٹریشن، مکینک (ریفریجریشن اور ایئر کنڈیشنر)، ڈرافٹ مین (مکینیکل)، مکینک کنزیومر الیکٹرک آلات، انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی سسٹم مینٹیننس، ویلڈر، پلمبر، پینٹر جنرل، بیسک کاسمیٹولوجی، ڈریس میکنگ، فیشن ڈیزائننگ اور ٹیکنالوجی شامل ہے۔ یہ 12 ماہ سے 24 ماہ کی ٹریڈ ہے۔ پچھلے 18 سالوں میں سیکڑوں طلباءتعلیم و تربیت حاصل کر کے آئی ٹی آئی سے نکلے ہیں، لیکن اب حکومت اس آئی ٹی آئی میں پانچ نئی ٹریڈ شروع کرنے جا رہی ہے۔ یہ ٹریڈ موجودہ دور میں صنعتوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے شروع کی جا رہی ہے۔ ان کے علاوہ ایک مختصر مدت کی ٹریڈ بھی شروع ہونے والی ہے جو کہ بیٹری الیکٹرک وہیکل جونیئر ٹیکنیشن کی ہے۔سرکاری جو پانچ نئی ٹریڈ شروع کرنے جارہی ہے ان میں صنعتی روبوٹکس اور ڈیجیٹل مینوفیکچرنگ ٹیکنیشن، مکینک الیکٹرک وہیکل،ایڈوانس سی این سی مشیننگ ٹکنیشین،آرٹیسن یوزنگ ایڈوانسڈ ٹولس، مینوفیکچرنگ پروسیس کنٹرول اینڈ آٹومیشن شامل ہیں۔ وہیں ورکشاپ کے لیے دیوبند آئی ٹی آئی میں جگہ کا انتخاب کیا گیا ہے ،لیکن وہاں فی الحال بارش کا پانی بھرا ہوا ہے،ورکشاپ کی عمارت کی تعمیر کے لیے گڑھے کھودے گئے جو پانی سے بھر گئے۔ جس کی وجہ سے تعمیراتی کام رک گیا ہے۔ کپل کمار پرنسپل گورنمنٹ آئی ٹی آئی دیوبندنے بتایا کہ آئی ٹی آئی دیوبند میں پانچ نئی ٹریڈ ملی ہیں۔ ان کے لیے ورکشاپ بنائی جانی ہے لیکن پانی بھر جانے کی وجہ سے تعمیراتی کام رک گیا ہے۔ اکتوبر میں کام شروع ہونے کی امید ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر