Latest News

بڈھانہ کے محمد فرقان کی انبالہ میں سڑک حادثے میں درد ناک موت، کنبے میں مچا کہرام۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
بڈھانہ کے محلہ قریشیان کے محمد فرقان ولد حسین احمد قریشی کپڑا خریدنے انبالہ مارکیٹ میں جارہا تھا کہ تیز رفتار آرہی بس نے اسے رونددیا، حادثے کے دو گھنٹے بعد موقع پر جب پولس پہنچی تب تک فرقان دم توڑ چکا تھا۔   لواحقین کو اطلاع ملنے پر کنبے میں کہرام مچ گیا اور قصبے میں غمِ و اندوہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔ قاری محمد راشد بڈھانوی نے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے حکومت سے مرحوم کے لواحقین کے لئے معاوضے کا مطالبہ کیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر