Latest News

جامعہ اُم القریٰ مظفر نگر میں ختم نبوت کوئز کا انعقاد، عقیدہ ختم نبوت کے پیغام کو عام کریں طالبات: مولانا سہیل اختر رحیمی۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
تحفظ دین ختمِ نبوت میڈیا کے سربراہ قاری ضیاءالرحمن فاروقی کی ایماءپر اور قاری محمد عارف قاسمی کی زیر نگرانی تنظیم کا ایک وفد مظفرنگر کے معروف ادارہ جامعہ ام القریٰ میں پہنچا ،جہاں ادارے کے بانی و ناظم قاری عبد المالک کی نگرانی میں امتحانی نشست کا انعقاد عمل میں آیا، جس میں کثیر تعداد میں طالبات نے شرکت کی اور مکمل سنجیدگی و متانت کے ساتھ ختمِ نبوت کوئز کا پرچہ حل کیا۔یہ پرچہ ہندی اور اردو دونوں زبانوں میں کرایا گیا ۔اس موقع پر طالبات سے خطاب کرتے ہوئے قاری عبد المالک نے کہا کہاس عقیدے پر تا دم آخر قائم رہنا ہے اور اسی عقیدے پر جان دینی ہے کیونکہ اس عقیدے کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوسکتا۔ تحفظ دین ختمِ نبوت میڈیا کے برانچ صدر مولانا سہیل اختر رحیمی نے طالبات کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پیارے پیغمبر آخری نبی ہیں آپ کے بعد نبوت کے تمام دعوے دار جھوٹے ہیں لہٰذا آپ کے بعد کوئی نبی نہیں ہے ،مولانا موصوف نے طالبات سے عہد کرایا کہ ہرممکن اس عقیدے کو عام کیا جائے اوردینی اداروں نیز اسکول اور کالجوں کے ذمہ داروں سے اپیل کی کہ اس اہم سلسلہ کو اپنے اداروں میں شروع کریں تاکہ طلباءو طالبات کے ایمان و عقیدہ کا تحفظ ہوسکے، ہماری تحریک کے اس پیغام کو ہر فرد وبشر تک پہنچایا جائے۔ اس موقع پر قاری محمد حذیفہ جنرل سکریٹری اور قاری عامر قمر سالارپوری شریک محفل رہے ۔نیز ادارے کے اساتذ کرام نے اس وفد کی بھرپور معاونت کی ۔آخر میں قاری عبدالمالک نے وفد کا شکریہ ادا کیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر