دیوبند: سمیر چودھری۔
نیشنل ہیلتھ مشن کے تحت دیوبند سی ایچ سی میں 50 بستروں کی نئی عمارت تعمیر کی جائے گی۔ اس کے لیے تعمیرات کے وزیر مملکت اور علاقائی رکن اسمبلی کنور برجیش سنگھ نے جمعہ کو اسپتال کا بھومی پوجن کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔سی ایچ سی کے احاطہ میں منعقد پروگرام میں ریاستی وزیر برائے تعمیرات عامہ کنور برجیش سنگھ نے کہا کہ حکومت غریب اور پسماندہ سماج کی فلاح و بہبود کے لیے پابند عہد ہے۔ حکومت سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات میں اضافہ کر رہی ہے۔ میڈیکل آفیسر کے مطابق نئی عمارت کی تعمیر پر تقریباً 3 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ اس موقع پر چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سنجیو مانگلک، ایس ڈی ایم انکور ورما، میونسپل بورڈ چیئرمین وپن گرگ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اجے تیاگی، ڈاکٹر ریانکا چودھری، بی جے پی ضلع نائب صدر یشونت رانا، ڈاکٹر سکھ پال سنگھ، ڈاکٹر اوپیندر سنگھ، سونیت کشیپ، راہل ویرپور، ارون گپتا، کلدیپ سینی،وارڈ وپن تیاگی، ارجن سنگھل وغیرہ موجودرہے۔
0 Comments