Latest News

جمعیۃ علما ضلع مظفرنگر کے اراکین منتظمہ کااجلاس ۲۱ ستمبرکو، صدر جمعیۃ مولانا سید ارشد مدنی ہونگے شریک۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
جمعیة علماء ضلع مظفرنگر کے اراکین منتظمہ کا اجلاس 21 ستمبر کو مظفرنگر کے مدینہ گارڈن میں منعقدہوگا، جس میں ضلع بھرکے تمام اراکین منتظمہ جو تقریباً 400 افراد پر مشتمل ہیں شریک ہوں گے، ان کے علاوہ بھی جولوگ شریک ہوں گے ان کی مجموعی تعداد1000ہے۔

یہ اطلاع جمعیة علما کمیٹی ضلع مظفرنگرکے کنوینرمولانامکرم قاسمی نے پریس کوجاری بیان میں دی ۔انہوں نے کہا کہ یہ مجلس منتظمہ کااجلاس مظفرنگرکی سرزمین پرتاریخی اجلاس ہوگا،ضلع کے تمام اراکین کی شرکت کے علاوہ علماکی ایک بڑی تعداد اس اجلاس میں شریک ہوگی ۔ انہو ںنے کہا کہ اس اجلاس میں قومی صدر مولانا سید ارشد مدنی اورصوبائی صدر مولانا سید اشہدرشیدی، صوبائی جنرل سکریٹری مولاناسید ازہر مدنی کی شرکت ہوگی۔
مولانا موصوف نے بتایاکہ اس اجلاس کامقصدجمعیة کی کارکردگی اور مزید جمعیة علما کے اندر تقویت پیداکرناہے۔مفتی مجیب الرحمن قاسمی شہرصدر جمعیة علما شہر مظفرنگرنے اس موقع پرکہاکہ یہ ہمارے لئے سعادت کی بات ہے کہ جمعیة علماضلع مظفرنگر کے ارکان جن میں بطور خاص علماکی ایک طویل فہرست ہے، شہرکے اراکین کوخدمت کاموقع ملاہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم تمام علماکادل کی گہرائیوںسے استقبال کرتے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر