Latest News

مظفرنگر کے مثالی گاؤں تاولی کی جامع مسجد میں جمیعتہ علماء کی میٹنگ میں تاولی میں منظم مکتب و بگھرا اور کسیروا میں یوتھ کلب کے تحت ایک ایک کیمپ کی تجویز منظور: قاری ذاکر حسین۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
مظفرنگر کےمثالی گاؤں تاؤلی کی جامع مسجد میں جمعیۃ علماء بلاک بگھرا کی ایک اہم میٹنگ منعقد کی گئی،جسمیں جمعیتہ علماء کے تعمیری کاموں کے سلسلہ میں غور وخوض کیا گیا اس موقع پر قاری ذاکر حسین سکریٹری جمعیۃ علماء اتر پردیش نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 28 اگست کو ہونے والی جمعیۃ علماء ضلع مظفر نگر کی میٹنگ میں تجویز منظور کی گئی تھی کہ جمعیتہ علماء کے تعمیری کاموں کو عملی جامہ پہنا نے کے لئے بلاک وار پروگرام کئے جائیں گے جس کے تحت آج مثالی گاؤں تاؤلی میں پروگرام منعقد کیا گیا جسمیں بگھرا بلاک کے مختلف مواضعات سے علماء و ائمہ کرام نے شرکت کی وہیں موضع تاولی سے کثیر تعداد میں ذمہ دار حضرات و عوام کی شرکت رہی، تاؤلی میں ایک منظم مکتب کی ترتیب قایم ہوئی، اور بگھرا و کسیروا میں جمعیۃ یوتھ کلب کے تحت ایک ایک کیمپ کی ترتیب قایم کی گئی جن کی تاریخ ان شاءاللہ جلد ہی طے کر لی جائیں گی۔
 اس موقع پر بطور خاص مولانا محمد اقبال شاہپور، قاری محبت الدین پوربالیان، مفتی محمد عادل ضلع کنوینر اصلاح معاشرہ کمیٹی، مفتی بلال ہرسولی، مفتی محمد مبین سانجھک، مولانا یامین گڑھی درگنپور، مفتی صلاح الدین بگھرا، مفتی وسیم ہرسولی، مولانا عرفان مانڈی، مفتی اعجاز، مولانا محمد فرقان تاؤلی، قاری جہانگیر، مولانا محمد شوکت، قاری فرقان حافظ نواب، مولانا مرسلین، قاری ایوب، قار ی محمدصادق، مولانا راشد بگھرا حاجی منشی، چودھری محمد یوسف، پردھان زبیر، چودھری عبدالغفور، حافظ ہاشم مولانا جابر، ماسٹر محمد عاقل، مولانا ضیاء الحق، چودھری عبداللہ، چودھری عابد، مستری وکیل، حافظ محمد ساجد، عبدالباسط، محمد مستقیم، محمد شاکر، چودھری رئیس وغیرہ شریک رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر