Latest News

محمد عمران راہی آل انڈیا اسنگڈتھ کامگار کرمچاری کانگریس ہریانہ کے ریاستی اردو ترجمان نامزد، حامیوں اور کانگریسیوں نے دی مبارکباد۔

یمنانگر: سمیر چودھری۔
آل انڈیا ان آرگنائزڈ ورکرس اینڈ ایمپلائز کانگریس نے یمنا نگر سے تعلق رکھنے والے متحرک نوجوان محمد عمران راہی کو اسٹیٹ ترجمان اردو پریس میڈیا انچارچ نامزد کیا ہے۔ اس تقرری پر کانگریسی کارکنان اور محمد عمران راہی کے حامیوں نے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔ 

اکھل بھارتیہ اسنگڈتھ کامگار کرمچاری کانگریس کے راشٹریہ چیئر مین ڈاکٹر ادت راج، راشٹریہ صلاح کار ڈاکٹر رمیش مدان، ریاستی صدر تنویر سنگھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے محمد عمران راہی نے کہا کہ تنظیم کی جانب سے جو ذمہ داری دی گئی ہے اس کو میں ایمانداری سے نبھانے کی کوشش کروں گا اور پارٹی کو مضبوط کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑوں گا۔ واضح رہے کہ محمد عمران راہی یمنا نگر سے تعلق رکھتے ہیں اور وہ بہت متحرک اور فعل شخصیت کے مالک ہیں جس کی بنا پر انہیں یہ ذمہ داری دی گئی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر