Latest News

فضائیہ میں تعینات حیوان بنے باپ نے بارہا بیٹی کی عصمت دری کی، ڈپریشن میں آئی بیٹی نے کر لی خودکشی، ماں نے رپورٹ درج کرائی۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
میرٹھ کا فضائیہ میں تعینات ایک شخص نے اپنی بیٹی کے ساتھ کئی بار گھناؤنا فعل کیا۔ اسی وجہ سے بیٹی نے خودکشی کا قدم اٹھایا۔ بیٹی کی موت کے بعد ملزم کی بیوی نے اس کے خلاف تھانے میں رپورٹ درج کرائی ہے 
میرٹھ کے کنکرکھیڑا سے تعلق رکھنے والی خاتون کا شوہر فضائیہ میں ہے۔ جسکی پوسٹنگ فی الحال جیسلمیر، راجستھان میں ہے۔ الزام ہے کہ شوہر کافی عرصے سے اپنی بیٹی کی عصمت دری کررہا تھا ۔ بیٹی نے کئی بار اس کی شکایت کی۔ اس نے اپنے شوہر کے غلط کام کی مخالفت کی تو وہ دونوں کو مارتا پیٹتا تھا۔
اسی دوران اس کی بیٹی اپنے والد کے گھناؤنے فعل سے ڈپریشن میں چلی گئی۔ اس نے بیٹی کو بہت سمجھایا لیکن باپ کے مکروہ رویے کی وجہ سے وہ ہمیشہ خاموش رہی۔ وہ کسی سے بات نہیں کرتی تھی۔
خاتون نے بتایا کہ 22 اگست کو وہ کسی کام سے گھر سے باہر گئی تھی۔ بیٹی گھر میں اکیلی تھی۔ واپس لوٹی تو بیٹی کوپھندے پر لٹکے ہوئے پایا انہیں فوری طور پر فوجی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ جہاں علاج کے دوران 31 اگست کو اس کی موت ہو گئی خاتون نے پولس کو دی گئی تحریر میں بتایا کہ۔ اس نے اپنے والد کی غلط حرکتوں کی وجہ سے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی پولس معاملہ کی تحقیقات کررہی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر