Latest News

جمعیۃ علماءہند کے مجلس منتظمہ کے رکن مولانا شمشیر قاسمی سڑک حادثہ میں زخمی۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
معروف سماجی شخصیت، جمعیۃ علماء ہند کے مجلس منتظمہ کے رکن اور جامعہ دعوة الحق معینیہ چررہو کے ناظم اعلیٰ مولانا شمشیر قاسمی سڑک حادثہ میں زخمی ہوگئے، جنہیں ڈاکٹروں نے علاج کے بعد آرام کرنے کا مشورہ دیاہے۔ 
اطلاع کے مطابق مولانا شمشیر قاسمی اتوار کی صبح اپنے گاوں سے بذریعہ بائک دیوبند جانے کے لئے نکلے تھے، جیسے ہی وہ قصبہ رامپور منیہاران پہنچے تو پیچھے آئے تیزرفتار بائک سوار نوجوانوں نے ان کی بائک میں زوردار ٹکر ماردی، جس سے تیز رفتار بائک پر سوار نوجوانوں کے ساتھ ساتھ مولانا بھی بائک سمیت سڑک پرگرِ گئے، اللہ شکر ہے کہ اس وقت روڈ پر کوئی بڑی گاڑی نہیں تھی، حادثہ میں مولانا کے سرَ اور جسم کے مختلف حصوں پر چوٹیں آئیں، جنہیں فوراً پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں سے ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امداد اور مرہم پٹی و کئی جگہوں پر ٹانکیں لگانے کے بعد کچھ روز آرام کرنے کا مشورہ دیا۔ مولانا شمشیر قاسمی نے بتایا کہ الحمد اللہ اب وہ کافی افاقہ محسوس کررہے ہیں۔ مولانا کے عزیز و اقارب اور جمعیۃ علماء ہند کے کارکنان نے مولانا کے لئے خصوصی دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر