Latest News

ایڈجسٹمینٹ کا اصول ہی کامیابی کا اصول ہے: خطیب جمعہ محمد اقبال۔

آگرہ: مسجد نہر والی سکندرا کے خطیب جمعہ محمد اقبال نے نمازجمعہ سے قبل اپنے خطبے میں ایڈ جسٹمینٹ کے اصول پر بات کی، انھوں نے کہا کہ جب سے یہ دنیا بنی ہے یہ اصول ہی کامیاب ہے۔ اگر آپ دیکھیں کہ جب اللہ نے “ آدم “ کو بنایا تو فرشتوں سے کہا کہ آدم کو سجدہ کریں تو سب نے اس حکم کو مانا، لیکن ابلیس نے انکار کردیا، وہ ایڈجسٹمینٹ نہیں کرسکا، نتیجہ آپ کے سامنے ہے قیامت تک اس پر لعنت رہے گی، دوسری بات جب اللہ نے آدم کو کہا کہ اس جنّت میں تم اور تمہاری بیوی رہو مگر اس درخت کے پاس بھی مت جانا، لیکن ابلیس نے ان کو بہکایا اور اس درخت کا پھل کھلا دیا، یہ بھی اللہ کی نافرمانی تھی اللہ نے جنّت سے نکل جانے کا حکم آدم کو دے دیا، یہاں بھی آدم نے ایڈجسٹمینٹ کیا اپنی غلطی کی معافی مانگی، اللہ نے معاف کیا۔ 
خطیب جمعہ نے مزید کہا اور بھی بہت سی مثالیں دی جاسکتی ہیں ، کیونکہ آپ “ اسمارٹ فون “ استعمال کرنے والے ہیں تو آپ کو بات سمجھ آگئی ہوگی، اسی اصول کو اگر ہم اپنی زندگی میں اپنائیں تو ہمارے بہت سے مسائل حل ہوسکتے ہیں ، چاہے وہ کاروبار ہو ، آپسی میل جول ہو ، شادی بیاہ ہو ، یا زندگی میں آنے والے کوئی بھی مسائل ہوں سب اسی اصول پر حل کئیے جاسکتے ہیں ،انھوں نے کہاحقیقت یہ ہےکہ معاملات ہمیشہ ٹکراؤ کی وجہ سے خراب ہوتے ہیں ، ٹکراؤ سے بچنا ہی ایڈجسٹمینٹ کا اصول ہے یہ ہی وہ کامیاب اصول ہے جس سے ایک کامیاب زندگی کا راستہ کھلتا ہے ہم کو اسی فارمولے پر عمل کرنا پڑے گا ، دوسرا آپشن ہے ہی نہیں ، یا پھر ٹکراؤ پر عمل کرکے دنیا اور آخرت دونوں خراب کرلیں ، فیصلہ ہمیں ہی کرنا ہے۔ اللہ ہم سب کو نیک عمل کی توفیق عطا فرماے، آمین۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر