Latest News

سینئر صحافی رضوان سلمانی سخت علیل، دعائے صحت کی اپیل۔

دیوبند:سمیر چودھری۔
دہلی سے شائع ہونے والے روز نامہ’ہمارا سماج‘ کے بیور چیف اور متحرک و سینئر صحافی رضوان سلمانی ان دنوں سخت علیل ہیں، انہیں جمعرات کے روز چار دن کے علاج کے بعد مظفرنگر سے دہلی کے صفدر جنگ اسپتال میں ریفرکردیاگیا، اگرچہ اہل خانہ کی جانب سے موصول تازہ اطلاع کے مطابق ان کی طبیعت میں جمعہ کے روز کچھ بہتری بتائی گئی ہے۔ رضوان سلمانی گزشتہ ہفتہ وائرل بخار اور ڈینگو کا شکار ہوگئے تھے، مقامی ڈاکٹروں کے ذریعہ کئی دنوں کے علاج کے بعد کچھ افاقہ ہوا تھا، مگر چار روز قبل اچانک طبیعت زیادہ بگڑ گئی، جس کے سبب پھیپھڑے متاثر ہوگئے اور سانس لینے میں سخت دقت ہونے لگی، جنہیں فوراً مظفرنگر میں کے نثار اسپتال میں داخل کرایا، جہاں چار روز تک آئی سی یو میں ان کا علاج چلا، شوگر کے سبب طبیعت کنٹرول ہونے میں وقت لگ رہاتھا،جس کے سبب انہیں جمعرات کے روز دہلی کے صفدر جنگ اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں سے اہل خانہ کی جانب سے موصول تازہ اطلاع کے مطابق ان کی طبیعت میں کچھ بہتری ہے، حالانکہ ابھی آئی سی یو میں ان کا علاج چل رہاہے۔ اہل خانہ نے رضوان سلمانی کی صحت یابی کے لئے تمام متعلقین، ارباب مدارس، ائمہ مساجد، علماءو طلبہ و عوام الناس دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔اللہ تعالیٰ رضوان سلمانی صاحب کو جلد از جلد صحت کاملہ عاجلہ دائمہ مستمرہ عطا فرمائے۔ آمین ۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر