مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
اپنے چار بچوں کے ساتھ سرحدیں پار کرکے پاکستان سے بھاگ کر نیپال کے راستے بھارت کے شہر نوئیڈا پہنچنے والی سیما حیدر سے اب عشق کابھت اُتررہا ہے کیونکہ اس کے عاشق سچن مینا کی ایسی کئی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں، جن میں سیما کہہ رہی ہے کہ اب سچن نے اسکے ساتھ مار پیٹ شروع کردی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اب اپنے وطن پاکستان جانا چاہتی ہے۔
سچن اور سیما حیدر کی ایسی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جس میں دونوں کا عشق کا بھوت اُترتا دکھائی دے رہا ہے۔ ویڈیو میں سیما حیدر کو یہ کہتے ہوئے آسانی سے سنا جا سکتا ہے کہ انہیں نے اب سچن نے پیٹنا شروع کر دیا ہے کیونکہ ان کے پاس پیسے ختم ہو گئے ہیں۔ جس وجہ سے اسے ہراساں کیا جا رہا ہے۔ پاکستان میں اپنے شوہر کو چھوڑنے کے بعد وہ بھارت آگئی اب اسے احساس ہورہا ہے کہ وہ صریح غلطی کی مرتکب ہوئی ہے اور اب وہ پاکستان جانا چاہتی ہے۔
ویڈیو دیکھنے کے بعد پہلی نظر میں یقین کر سکتے ہیں کہ سیما کا عشق کا بھوت اب اتر چکا ہے لیکن سچ یہ بھی ہے کہ سیما حیدر اب بھی سچن مینا کے ساتھ ہے اور وہ گریٹر نوئیڈا کے ربو پورہ گاؤں میں واقع ایک گھر میں سچن اور ان کے خاندان کے ساتھ رہ رہی ہے۔
واضح ہوکہ سیما حیدر نے بھارتی پارلیمنٹ میں خواتین ریزرویشن قانون پاس ہونے کے بعد اس پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے ملک میں خواتین کا یہ حال ہے کہ خواتین کو جوتے کے پاؤں کے برابر سمجھا جاتا ہے۔
ادھر پاکستان سے اطلاعات ہیں کہ انجو جوکہ بھارت میں اپنے دو بچوں کو چھوڑ کر اپنے عاشق سے ملنے کے لئے پاکستان فرار ہو گئی تھی اب اسے بچوں کی یاد ستانے لگی ہے یا پھر اسکا بھی عشق کا بھوت کافور ہو چکا ہے اور اب وہ بھی بھارت آنا چاہتی ہے۔
0 Comments