Latest News

دیوبند کے تمام مسائل کو ترجیحی طورپر حل کرایا جائےگا، نگر ادیوگ ویاپار منڈل کی میٹنگ میں ایس ڈی ایم کی تمام مسائل حل کرانے کی یقین دہانی۔

دیوبند؛ سمیر چودھری۔
نگر ادیوگ ویاپار منڈل کے پروگرام میں تاجروں نے افسران سے ای رکشاو ¿ں کا روٹ تجویز کرنے اور شہر کو تجاوزات سے پاک کرنے کا مطالبہ کیا۔افسران نے انہیں اپنی دکانوںمیں سی سی کیمرے اور دکانوں کے باہر لائٹس لگانے کی بھی تجویز دی گئی۔ ایس ڈی ایم نے اس دوران گائے کے گوبر سے بنے 10 لاکھ دیئے ایودھیا بھیجنے کےلئے کام کرنے کی اپیل کی۔گزشتہ شب یہاں ریلوے روڈ پر واقع بینکٹ ہال میں منعقدہ نگر ادیو ویاپارمنڈل کی میٹنگ میں ایس ڈی ایم انکور ورما، سی او جتیندر شرما اور کوتوالی انچارج ایچ این سنگھ کا استقبال کیا گیا۔
اس دوران منڈل کے صدر اور میونسپل بورڈ ممبر منوج سنگھل نے کہا کہ انگر ادیوگ ویاپار منڈل کسی بھی تاجر کا استحصال نہیں ہونے دے گا۔ انہوں نے کہا کہ تاجر شہر کے مفاد میں انتظامیہ کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کام کرتے رہیں گے۔ اس دوران تاجر سبھاش متل، گرجوت سیٹھی، کپڑا ایسوسی ایشن کے صدر محمد انعام، فروٹ ایسوسی ایشن کے صدر سلیمان فاروقی، کریانہ ایسوسی ایشن کے صدر راجیش گپتا، صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر آشیش ورما، ضرار بیگ اور دیگر تاجروں نے عہدیداروں کو شہر کے مختلف مسائل سے آگاہ کیا۔ سی او جتیندر شرما اور کوتوالی انچارج ایچ این سنگھ نے تاجروں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی دکانوں کے باہر سے تجاوزات کو ہٹائیں، سیکوریٹی کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے لگائیں اور اپنے دکانوں کے باہر روشنی کا بھی معقول انتظام کریں۔ ایس ڈی ایم انکور ورما نے شہر کو خوبصورت بنانے، سی ایچ سی میں ڈاکٹروں کی کمی کے بارے میں حکومت کو مطلع کرنے اور شہر کے باشندوں کو ہائیوے پر ٹول ٹیکس کی پریشانیوں سے نجات دلانے اور ای رکشاوں کا روٹ تجویز کرنے کا یقین دلایا۔ انہوں نے تاجروں کو مختلف سرکاری اسکیموں سے آگاہ کیا اور انہیں حکومت کی پالیسیوں سے آگاہ کیا ۔ایس ڈی ایم انکور کمار بتایا کہ انہوں نے اس مرتبہ دیوالی پر دیوبند سے گائے گوبر سے بنے دس لاکھ دیئے ایودھیا بھیجنے کا عہد لیا ہے، جس میں سبھی کے تعاون ضرورت ہے۔جس میں تاجروںنے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ میٹنگ میں ورون گرگ کو یوانگر ادیو ویاپار منڈل کا صدر بنانے کا اعلان کیا گیا۔ اس دوران انکت جین، ونیت جین، پونیت بنسل، شراون سنگھل، ستیش گردھار، انکر گرگ، نکھل گرگ، سنیم جین، شبھم جین،محمد وقار، محمد شعیب اور انکت اگروال وغیرہ موجود رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر