Latest News

بوائے فرینڈ کو شادی کے بہانے بلاکر نیم برہنہ کرکے اورجوتوں کا ہار پہناکر گھسیٹا گیا، پولس نے چار افراد کو کیا نامزد۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
بجنور میں ایک عاشق کو شادی کے بہانے بلا کر مارپیٹ کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ لڑکی کے بوائے فرینڈ کو لڑکی کے گھر والوں نے نہ صرف مارا پیٹا بلکہ نیم برہنہ کرکے جوتوں کاہار پہنا کر گھسیٹا۔ 
 متاثرہ کی شکایت پر پولیس نے چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ بجنور کے نگینہ علاقہ کے گاؤں کا ہے۔ جہاں عاشق کو اس تاثر کے تحت بلایا گیا کہ اس کی گرل فرینڈ کی شادی ہو جائے گی۔ لیکن جب وہ وہاں پہنچا تو لڑکی کے گھر والوں نے اس پر حملہ کر دیا اور اس کی زبردست پٹائی کی۔ تو گلے میں جوتوں کی ہار ڈال کر سب کے سامنے اس کی تذلیل کی۔ متائثرہ ترون کمار کو ہرگاؤں کی شالو سینی نے اسے شادی کی بات کرنے کے لیے بلایا تھا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر