Latest News

دیوبند کوتوال لائن حاضر، بھائیلہ پولیس چوکی کے سبھی پولیس اہلکار معطل، ایس ایس پی کی دیوبند پولیس کے خلاف بڑی کارروائی، محکمہ میں مچی کھلبلی۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
ایس ایس پی سہارنپور کے ذریعہ غیر قانونی طریقہ سے گوشت کٹان روکنے میں ناکام دیوبند پولیس کے خلاف بڑی کارروائی کی گئی ہے ،ایس ایس پی نے اس معاملے میں لاپرواہی برتنے پر دیوبند کوتوالی انچارج کو لائن حاضر کردیا اور ایک پوری پولیس چوکی کو معطل کردیا۔ ایس ایس پی ڈاکٹر وپن تاڈا کی اس بڑی کارروائی سے ضلع کے پولیس محکمہ میں کھلبلی مچ گئی۔دیوبند میں غیر قانونی طور پرجانو ذبیح کئے جانے کی شکایت ملنے پر ایس ایس پی سہارنپور ڈاکٹر وپن ٹاڈا نے ایس پی دیہات سورج رائے سے خفیہ جانچ کرائی ، جس میں غیر قانونی طریقہ گوشت کٹان کی شکایت درست پائی گئی، اس معاملے میں نصف درجن ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ غیر قانونی گوشت کاٹنے کی شکایت پر پولیس ٹیم نے دیوبند میں موقع پر پہنچ کر چھاپہ ماری تو ملزمان نے پولیس پر حملہ کیا،جس میں پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے راجو عرف اسرار، سلمان اور عبدالرحمن عرف ٹماٹر ساکن دیوبند کو گرفتار کرلیا ،جب اس معاملے میں کوتوالی دیوبند میں سات ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔اس معاملہ میںایس ایس پی ڈاکٹر وپن کمار تاڈا کے ذریعہ بڑی کارروائی کرتے ہوئے دیوبند کوتوال ایچ این سنگھ کو لائن حاضر کردیاگیا ،اتنا ہی نہیں بلکہ بھائیلہ پولس چوکی کے انچارج سچن تیاگی سمیت چوکی کے تمام پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔ ایس ایس پی کی اس بڑی کارروائی سے دیوبند سمیت ضلع بھر کے پولیس محکمہ میں کھلبلی مچ گئی۔ایس پی دیہات ساگر جین نے کہا کہ اس معاملے میں دیوبند کوتوالی پولیس بالخصوص بھائیلہ پولیس چوکی پر تعینات پولیس اہلکاروں کی سنگین لاپرواہی سامنے آئی ہے،جس کی رپورٹ ایس ایس پی کو دی گئی،جنہوںنے اس پر کارروائی کی ہے۔دیوبند کے انچارج انسپکٹر ہردیہ نارائن کولائن حاضر کرنے کے ساتھ ساتھ ایس ایس پی نے بھائیلہ پولیس چوکی میں تعینات سب انسپکٹر سچن تیاگی اور بھوشن جبکہ کانسٹیبل سورج کمار، سیٹو چودھری اور ارشاد علی کو معطل کر دیا۔واضح رہے کہ دیوبند میں غیر قانونی مویشی کٹان معاملے میں ایس ایس پی سے شکایت کی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق جب ایس ایس پی نے پورے معاملے کی خفیہ تفتیش کرائی تو شکایت درست پائی گئی، اس میں تھانہ انچارج ایچ این سنگھ اور بھائیلہ چوکی کے انچارج کی لاپرواہی سامنے آئی ہے جس کے بعد یہ کارروائی کی گئی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر