دیوبند: سمیر چودھری۔
تعلیم کے میدان میں کام کرنے والی تنظیم مشن ایجوکیشن پلس کی جانب سے قصبہ بہٹ میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا اور مختلف علاقوں کے ذہین اور امتیازی نمبرات سے کامیابی حاصل کرنے والی طالبات کو اعزازات سے نوازا گیا۔ سنیچر کے روز مشن ایجوکیشن پلس تنظیم کی جانب سے منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ایس ڈی ایم دیپک کمار نے کہا کہ اس علاقے کی طالبات نے شاندار کامیابی حاصل کرکے یہ ثابت کر دیا ہے کہ لگن اور محنت سے ہر مقام حاصل کیا جا سکتا ہے۔
تنظیم کے بانی ایم اے کاظمی نے تنظیم کے مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ امتیازی نمبرات سے کامیاب ہونے والے طالب علموں اور اعلی تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند طلبہ و طالبات کی ان کی جانب سے ہمیشہ حوصلہ افزائی کی جاتی رہی ہے۔ پروگرام کے دوران قومی سطح کی ہینڈ بال کھلاڈی انشرح ، گلوکل یونیورسٹی سے بی اے، ایل ایل بی اور جامعہ اسلامیہ نئی دہلی سے پی سی ایس جے کی تیاری کرنے والی طالبہ اسماءپروین ، بطور ریسرچ اسکالر اعلی تعلیم کے لیے فرانس جانے والی طالبہ سعدیہ، ایم ایس سی بوٹنی اور سی ایس آئی آر کوالیفائی کرنے والی ہمانی دھیمان ، نیٹ کلیئر کرنے والی جویریہ ملک اور ایم اے ایکونومکس فائنل کرنے والی طالبہ صبا ، آئی اے ایس کی تیاری میں مصروف نائلہ بی سی اے کی طالبہ عرشی ایم اے بی ایڈ کی طالبہ فرحہ بی ایس سی کی طالبہ معاویہ خان سمیت میڈیکل جوڈیشری آئی اے ایس ، آئی پی ایس ، پی سی ایس سمیت مختلف تعلیمی میدانوں میں تیاری کرنے والی طالبات کو بطور حوصلہ افزائی اعزازات سے نوازا گیا۔ اس موقع پر تنظیم کے بانی ایم اے کاظمی ، ڈاکٹر عابد ، منان قریشی، پیر جی جمیل صدر، صحافی شیخ پرویز عالم، شانو بھارتی اور ڈاکٹر اسرار وغیرہ موجود رہے۔
0 Comments