ٹرین سے سفر کرنے والے مسافر 12ستمبر تک پریشانیوں کا سامنا کرنا ہوگا، ایک طرف دہلی میں G20 پروگرام ہے ۔ سیکورٹی کے پیش نظر دہلی جانے والی 16ٹرینوں کو 9 اور 10ستمبر کو منسوخ کردیا گیا، حالانکہ 8 ستمبر سے کچھ ٹرینوں کو منسوخ کیا گیا تھا ۔ سہارنپور اور دیوبند سے ہوکر گزرنے والی سپر فاسٹ اور انٹر سٹی ایکسپریس سمیت 16 ٹرینیں منسوخ ہیں۔ محکمہ ریلوے نے 8 ستمبر سے ٹرینوں کو منسوخ کرنے اور روٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ لیا۔ محکمہ ریلوے نے دہلی جانے والے پارسلوں پر بھی پابندی عائد کردی ہے، وہیں گورکھپور کینٹ ریلوے اسٹیشن یارڈ میں ری موڈلنگ کا کام چل رہا ہے جس کے سبب سہارنپور سے ہوکر گزرنے والی 11 ٹرینیں منسوخ رہیں گی، دراصل 9 اور 10ستمبر کو نئی دہلی میں جی ۲۰ پروگرام چل رہا ہے جس میں کئی ممالک کے سربراہان اور وزیر اعظم شامل ہیں۔
سیکورٹی کے لحاظ سے محکمہ ریلوے سے سہارنپور سے ہوکر دہلی جانے والی 16 ٹرینوں کوکینسل کردیا گیا ہے، کچھ ٹرینوں کو گزشتہ کل سے ہی منسوخ کیا گیا ہے، وہیں G20 پروگرام کو پارسل بکنگ بھی عارضی طو رپر روک دی گئی ہے۔
ریلوے انتظامیہ نے دہلی ایریئے میں نئی دہلی، دہلی جنکشن، حضرت نظام الدین، آنند وہار ٹریمنل، دہلی سرائے روہیلا اور آدرش نگر دہلی ریلوے اسٹیشن کے لئے رجسٹرڈ نیوز پیپر اور میگزین کو چھوڑ کر سبھی طرح کے پارسل پیکٹوں کی بکنگ کردی ہے۔ بکنگ اور لیزڈ 8 سے 10 ستمبر تک عارضی طور پر بند کردی گئی ہے، لیکن مسافر اپنا سامان اپنے ساتھ کوچ میں لے جاسکتے ہیں ۔ وہیں 8 ستمبر سے 10ستمبر تک ان سبھی اسٹیشنوں کے لئے کوئی بھی پارسل بک نہیں کئے جائیں گے، وہیں ریلوے کی جانب سے گورکھپور کینٹ ریلوے اسٹیشن سے ہوکر کسمی تک تیسری لائن کا کام چل رہا ہے ۔ محکمہ ریلوے نے 11ستمبر تک کا بلاک لیا ہوا ہے جس کے سبب ٹرینوں کو منسوخ اور ان کے روٹ تبدیل کرکے چلائے جارہے ہیں۔ سہارنپور سے ہوکر گزرنے والی جن نایک، شہید، سریویمنا، امرناتھ اور موریہ دھوج ایکسپریس 12ستمبر تک متاثر رہیں گی۔ سہارنپور سے ہو کر گزرنے والی 11 ٹرینیں 12ستمبر تک الگ الگ تاریخوں میں منسوخ کی گئی ہیں، ایسا ہونے سے پنجاب اور پروانچل جانے والے مسافروں کا سفر پریشانیوں سے بھرا ہوگا۔
0 Comments