دیوبند: سمیر چودھری۔
اب ریلوے مسافرین سہارنپور سے پریاگ راج( الہ آباد) تک براہ راست سفر کر سکیں گے۔ ریلوے وزارت نے اب میرٹھ-سہارنپور کے درمیان چلنے والی 5 بوگیوں کو ختم کر دیا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اب سہارنپور سے 23 ڈبوں کی نوچندی پوری ٹرین سیدھا پریاگ راج جائے گی۔ یکم اکتوبر سے نوچندی ایکسپریس سہارنپور سے پریاگ راج تک براہ راست شروع کردے گی۔ریلوے وزارت نے میرٹھ-سہارنپور کے درمیان چلنے والی 5 بوگیوں کے نوچندی لنک کو ختم کر دیا ہے۔ اب نوچندی ٹرین کے 23 ڈبے یعنی پوری ٹرین سہارنپور-پریاگ راج کے درمیان چلائی جائے گی۔ تاہم ابھی تک کوئی ٹائم ٹیبل جاری نہیں کیا گیا ہے۔ لیکن 30 ستمبر تک سہارنپور سے چلنے والی نوچندی ایکسپریس کا ٹائم ٹیبل بھی ترتیب دیا جائے گا۔سینئر اسٹیشن سپرنٹنڈنٹ انیل تیاگی کے مطابق نوچندی ایکسپریس کا نیا نظام یکم اکتوبر سے لاگو کیا جائے گا۔ فی الحال نوچندی ایکسپریس کے نئے اوقات کے حوالے سے کوئی پیغام موصول نہیں ہوا۔ توقع ہے کہ ٹرین کے اوقات میں تبدیلی کی جائے گی۔ دوسری جانب ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ نوچندی ایکسپریس کا نیا وقت شام 5.45 یا 6 بجے یا اس سے تھوڑا پہلے ہوسکتا ہے۔نوچندی ایکسپریس لنک (14512) ٹرین سہارنپور سے شام 5.10 بجے روانہ ہوتی ہے۔ فی الحال سہارنپور سے میرٹھ تک 5 کوچ چلتی ہیں۔ جبکہ پوری نوچندی ایکسپریس میرٹھ سے چلتی ہے۔ لنک ریک میرٹھ پہنچنے کے بعد نوچندی ایکسپریس سے جڑ رہا ہے۔ یہ ٹرین میرٹھ سے شام 7.55 بجے روانہ ہوتی ہے اور صبح 5 بجے لکھنو ¿ پہنچتی ہے۔پریاگ راج میں اس کے پہنچنے کا وقت صبح 9.20 ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق نوچندی ایکسپریس صرف 30 ستمبر تک میرٹھ سے چلے گی۔ یکم اکتوبر کو پریاگ راج سے آنے والی پوری ٹرین سہارنپور پہنچے گی اور شام کو یہاں سے روانہ ہوگی۔
0 Comments