Latest News

دوسرے مذہب کے نوجوان پر لڑکی کی عصمت دری کا الزام، ہندو تنظیموں کے ساتھ کوتوالی پہنچی لڑکی، ملزم کے خلاف کارروائی کی مانگ۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
دیوبند میں دوسرے مذہب کے لڑکے کے ذریعہ لڑکی کی عصمت دری کرنے کا معاملہ سامنے آیاہے، متاثرہ نے ہندو تنظیموں کے ساتھ کوتوالی پہنچ کر ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ 
کوتوالی پولیس نے شکایت کی بنیاد پر معاملے کی جانچ شروع کردی ہے۔کوتوالی علاقے کے ایک گاوں کی رہنے والی لڑکی ہفتہ کو ہندو تنظیموں کے ساتھ کوتوالی پہنچی اور تحریر دیتے ہوئے بتایا کہ اسی گاوں کی ایک لڑکی نے مظفر نگر کے جڑودہ نارا کے رہنے والے ایک نوجوان سے فون پر اس کی دوستی کرائی تھی۔ اس کے بعد نوجوان نے لڑکی کو فون کرکے دہلی بلایا اور اس کی عصمت دری کی۔ متاثرہ لڑکی کے مطابق، ملزم نوجوان نے اپنا نام تبدیل کرکے دہلی میں مسلسل پانچ دن تک اس کی عصمت دری کی۔الزام ہے کہ ملزم نے دہلی میں ہی ایک مولوی کے ذریعہ اس کا مذہب تبدیل کرانے کی کوشش بھی کی، معاملہ پوری طرح سامنے آنے کے بعد لڑکی کسی طرح ملزم کے چنگل سے بچ کر گاو ¿ں پہنچی اور اپنے گھر والوں کو پورے واقعہ سے آگاہ کیا۔عصمت دری کا واقعہ سامنے آنے کے بعد پولیس نے شکایت کی بنیاد پر معاملے کی جانچ شروع کردی۔ پولیس کے مطابق لڑکی کا طبی معائنہ کیا جا رہا ہے اور تحقیقاتی رپورٹ آنے کے بعد مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر