دیوبند: سمیر چودھری۔
قاسم پورہ روڈ عیدگاہ سے متصل پوری طرح خستہ حالی کا شکار ہے، جہاں مسلسل پانی بھرنے کے سبب لوگوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرناپڑرہاہے، اتنا ہی نہیں بلکہ اسکول و مدرسہ میں آنے جانے والے طلبہ وطالبات کو نہ صرف گندے پانی سے ہوکر جانا پڑرہاہے بلکہ یہاں آس پاس رہنے والے لوگوں کو بیماریاں پھیلنے کا خوف ستانے لگاہے، حالانکہ شہر کے نومنتخب چیئرمین نے تمام مسائل کو حل کرانے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن پورے علاقہ میں ابھی تک کچھ کام نہیں ہواہے، جس کے سبب میونسپل بورڈ کے تئیں لوگوں میں غصہ پایا جارہاہے۔
عیدگاہ سے متصل قاسم پورہ روڈ پر مسلسل بغیر بارش کے پانی رہتاہے، جس میں گہرے گڑھے بن گئے ہیں جو گندے پانی سے بھرے ہوئے ہیں۔ جس کی وجہ سے ا سکول کے بچے بھی حادثات کا شکار ہو رہے ہیں۔یہ سڑک کافی وقت ٹوٹی ہوئی ہے، لوگوں کے مسلسل مطالبات کے بعد محکمہ ڈوڈا نے اسے ٹھیک کر ایا تھا،۔ لیکن تعمیراتی میٹریل اتنا ناقص تھا کہ یہ ایک سال بھی نہ چل سکی۔ اب اس میں گہرے گڑھے بن چکے ہیں۔ جس میں پانی بھر جانے کی وجہ سے پیدل چلنے کا راستہ بھی نہیں بچا۔ لوگوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔ اس راستے پر متعدد تعلیمی ادارے ہیں۔ جس میں روزانہ سینکڑوں بچے آتے جاتے ہیں۔ پانی بھری سڑکوں کے باعث بچے آئے روز حادثات کا شکار ہو رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے عوام میں شدید غصہ پایا رہاہے۔ آس پاس رہنے والے لوگوں کا الزام ہے کہ سڑک بننے کے کچھ ہی دن بعد خستہ حال ہوگئی،سڑک کے گہرے گڑھوں میں مسلسل پانی بھرا رہتاہے، جس کے سبب روزانہ حادثات ہوتے رہتے ہیں،اتنا ہی نہیں بلکہ یہاں سے پیدل گزرنا بھی ناممکن ہوگیا، سڑک پر مسلسل گندہ پانی بھرنے کے سبب بیماریاں پھیلنے کاخطرہ بھی ہورہاہے، لوگوں کا کہناہے کہ چیئرمین نے تمام سڑکیں اور نالے ٹھیک کرانے کا دعویٰ کیا تھا لیکن ابھی تک یہاںکچھ نہیں ہواہے۔جس کے سبب لوگوں میں میونسپل بورڈ کے تئیں بھی ناراضگی پائی جارہی ہے۔
0 Comments