Latest News

پنکچر لگانے والے محمد سکندر کی بیٹی فوزیہ نے جج بنکر کیا اپنے والدین اور شہر کا نام روشن۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں ۔
غازی آباد کے محمد سکندر میرٹھ روڈ پر پنکچر لگانے کا کام کر تے ہیں۔ محمد سکندر کی بیٹی فوزیہ جہاں نے جج بن کر اپنے والد اور شہر کا نام روشن کیا ہے۔
 فوزیہ نے PCS-J 
میں 76واں رینک حاصل کر کے اپنے خاندان کا نام روشن کیا ہے۔ وسائل کی عدم موجودگی میں فوزیہ جہاں نے پرانی کتابوں کے علاوہ یوٹیوب کا مطالعہ کرکے اپنا مقصد حاصل کیا۔
 فوزیہ کے سول جج بننے پر اس کے رشتہ داروں اور اردگرد کے لوگوں میں خوشی کا ماحول ہے۔ تمام مبارکبادیں پہنچ رہی ہیں۔ رشتہ داروں کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے۔ فوزیہ کے والد ٹائر پنکچر لگانے کا کام کرتے ہیں اور والدہ گھریلو خاتون ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر