Latest News

عربی شیخ کے ساتھ سابق ایم ایل سی حاجی اقبال کی تصویر وائرل، جانچ میں لگی سہارنپور پولیس۔

سہارنپور: سمیر چودھری۔
سہارنپور پولیس کے مطلوبہ سابق ایم ایل سی حاجی اقبال کا کسی عربی شیخ کے ساتھ فوٹو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہاہے، جس سے حاجی اقبال کے کسی عرب ملک میں ہونے کی چرچہ ہورہی ہے، حالانکہ پولیس اس کی تصدیق نہیں کررہی ہے لیکن پولیس فوٹوکو لیکر جانچ میں ضرور مصروف ہے۔سہارنپور کے قصبہ مرزاپور کے باشندہ سابق ایم ایل سی حاجی اقبال پر سہارنپور پولیس نے ایک لاکھ روپئے کے انعام کا اعلان کیا ہواہے اورانہیں مفرور قرار دے رکھاہے، حاجی اقبال کے خلاف 30 سے زائد مقدمات درج ہیں اور پولیس انتظامیہ نے اقبال کی تقریباً دو ہزار کروڑ روپئے کی جائیداد یں بھی قرق کرلی ہے، حالانکہ حال میں کئی معاملہ میں حاجی اقبال کو سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ سے راحت مل چکی ہے،مگر سہارنپور پولیس کو حاج اقبال کی تاہنوز تلاش ہے، جن پر ایک لاکھ روپیہ کے انعام رکھا گیاہے۔ حاجی اقبال کے بھائی سابق ایل ایل سی محمود علی اور چاروں بیٹے بھی مختلف مقدمات میں جیل میں بند ہیں۔ کافی دنوں سے چرچہ ہے کہ حاجی اقبال بیرون ملک میں ہیں، اسی درمیان اتوار کے روز سوشل میڈیا پر حاجی اقبال کی ایک تصویر وائرل ہوئی جس کا تعلق سعودی عرب سے بتایا جاتا ہے، جس میں حاجی اقبال ایک عربی شیخ کے ساتھ کھڑے نظر آ رہے ہیں۔ تاہم افسران اس بات کی تصدیق نہیں کررہے ہیں کہ اقبال کے ساتھ تصویر میں نظر آنے والا شخص کون ہے۔ جبکہ ایس ایس پی ڈاکٹر وپن تاڈا کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر کی تصدیق کی جا رہی ہے۔ تصویر پرانی بھی ہو سکتی ہے، اس کی تحقیقات کرائی جارہی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر