Latest News

سہارنپور میں ۹ ستمبر کو قومی لوک عدالت منعقد ہوگی، آپسی مفاہمت سے کیے جائیں گئے معاملات حل، ڈسٹرکٹ جج نے موبائل پبلسٹی وین کو جھنڈی دکھا کیا روانہ۔

سہارنپور: سمیر چودھری۔
سہارنپور میں 9 ستمبر کو قومی لوک عدالت لگائی جائے گی۔ ضلع جج ببیتا رانی نے لوگوں کو بیدار کرنے کے لیے مہم شروع کی ہے، جس کے لئے گاڑی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا کیا۔ ڈسٹرکٹ جج نے کہا کہ تمام تحصیلوں میں راشٹریہ لوک عدالت لگائی جائے گی۔ لوک عدالت میں موٹر ایکسیڈنٹ کمپنسیشن ایکٹ، ازدواجی،وراثت ایکٹ، این آئی ایکٹ، سول، الیکٹرسٹی ایکٹ، ٹریفک ای چالان، لینڈ ریونیو، بینک لون کے تنازعات اور انتظامیہ سے متعلق مقدمات کا تصفیہ کیا جائے گا۔ یہ تصفیہ باہمی مفاہمت کے معاہدے کی بنیاد پر کیا جائے گا۔نوڈل آفیسر نیشنل لوک عدالت اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج ارپنا پانڈے، ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کے سکریٹری اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج بھوپیندر پرتاپ نے کہا، قومی لوک عدالت میں زیادہ سے زیادہ مقدمات کا تصفیہ کیا جائے گا۔ لوک عدالت کے بارے میں عام لوگوں کو آگاہ کرنے کے لیے ایک بیداری گاڑی روانہ کی گئی ہے۔یہ گاڑی 2 اور 3 ستمبر تک دیہی اور شہری علاقوں میں لوگوں میں بیداری پیدا کرے گی۔ موبائل وین کو ڈسٹرکٹ جج ببیتا رانی، پریذائیڈنگ آفیسر اور موٹر ایکسیڈنٹ کلیمز ٹریبونل سنجے کمار، پہلے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج للت نارائن جھا، ایڈیشنل پرنسپل جج فیملی کورٹ اروند شکلا اور بار ایسوسی ایشن کے سکریٹری منور آفتاب احمد نے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ڈسٹرکٹ جج ببیتا رانی نے کہا کہ یہ موبائل وین 2 سے 3 ستمبر 2023 تک سہارنپور کے تمام دیہاتوں، تحصیلوں، پنچایتوں اور دور دراز علاقوں میں لوگوں میں بیداری پیدا کرے گی۔ عوام کو قانون سے آگاہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 21 مئی 2023 کو راشٹریہ لوک عدالت میں کل 4,51,074 مقدمات کا تصفیہ کیا گیا۔9 ستمبر 2023 کو ہونے والی قومی لوک عدالت میں اس سے زیادہ مقدمات کو نمٹانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر