Latest News

علی گڑھ میں سات سالہ معصوم بچی کو دو بھائیوں نے جنسی زیادتی کے بعد بے دردی سے گلادبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
علی گڑھ کے ترکمان گیٹ میں ایک مکان کی چھت سے 7 سالہ بچی کی لاش ملی تھی۔ لڑکی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ نے پولیس کو بھی چونکا دیا۔ کیونکہ لڑکی سے زیادتی کے بعد جرم کا ارتکاب کیا گیا تھا۔
ایس پی سٹی علی گڑھ پولیس افسر شیکھر پاٹھک نے بتایا کہ کوتوالی تھانے کے ترکمان گیٹ سے صبح 7 سالہ بچی لاپتہ تھی۔ اس کے والدین نے گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی۔ پولیس کی جانب سے لڑکی کی تلاش جاری تھی۔ تحقیقات کے دوران علاقے کے سی سی ٹی وی کیمروں کی تلاشی لی گئی تو پتہ چلا کہ لڑکی پڑوسی کے گھر میں داخل ہوئی تھی۔ اس کے بعد پولیس اس کے گھر گئی اور تلاشی لی تو بچی کی لاش ایک تھیلے میں پڑی ہوئی ملی۔ جس کے بعد پولیس نے دو بھائیوں کو گرفتار کرلیا۔ دونوں بھائیوں سے سختی سے پوچھ گچھ کی گئی تو دونوں بھائیوں نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بچی کے ساتھ درندگی کی بات بھی قبول کرلی ہے، پولس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے اور مرکزی ملزم ایس علین و اسکے بھائی کو جیل رسید کر دیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر