Latest News

جی ۲۰ سمٹ: نئی دہلی علاقے میں تین دن آنے سے گریز کریں پریشانی سے بچنے کے لئے ان ہدایات کا رکھیں خیال۔

نئی دہلی: (آرکےبیورو) پولیس G-20 کانفرنس کے سلسلے میں جمعرات کی نصف شب سے نئی دہلی کے علاقے میں پابندیاں نافذ کرے گی۔ یہ پابندیاں 10 ستمبر کی رات 12 بجے تک نافذ رہیں گی۔ ٹریفک پولیس نے کہا کہ ریلوے اسٹیشن، ایرپورٹ اور بس اسٹینڈ جانے والے لوگ ٹکٹ یا آدھار کارڈ کا استعمال کرکے سفر کرسکتے ہیں۔ میڈیا والوں سمیت دیگر لوگوں کو نئی دہلی آنے کی اجازت دی گئی ہے، لیکن نئی دہلی کے علاقے میں تین دن تک وی آئی پی موومنٹ رہے گی، ایسے میں دہلی پولیس کے اسپیشل کمشنر ایس ایس یادو نے کہا کہ لوگ غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں۔ لوگ پیدل ہی مندروں، گرودواروں اور مساجد میں جا سکتے ہیں۔ نئی دہلی میں رہنے والے لوگوں کو اپنی شناخت ثابت کرنے کے بعد نقل مکانی کی اجازت ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس آلاپ پٹیل نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ میٹرو کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔
ان چیزوں کو ذہن میں رکھیں۔

مناسپ وقت لے کر نکلیں. اپنی گاڑی کا استعمال نہ کریں۔ میٹرو سفر کے لیے بہتر ہوگی۔
اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ T-3 کے ذریعے نئی دہلی اسٹیشن کو دوارکا سیکٹر-21 اسٹیشن سے جوڑنے والی ایئرپورٹ ایکسپریس لائن (اورنج لائن) کا استعمال کریں۔


بین ریاستی بسوں کو دہلی میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔ تمام بسیں صرف رنگ روڈ پر ختم ہوں گی۔

دہلی میں پہلے سے موجود بسیں رنگ روڈ اور رنگ روڈ سے آگے دہلی کی سرحدوں کی طرف روڈ نیٹ ورک پر چلیں گی۔ انہیں دہلی سے باہر جانے کی اجازت ہوگی۔
٭نئی دہلی میں ضروری خدمات کے علاوہ آٹوز اور ٹیکسیوں کی اجازت نہیں ہوگی۔
مسافروں کو ہوائی اڈے، نئی دہلی اور پرانی دہلی ریلوے اسٹیشنوں تک جانے کی اجازت ہوگی۔
نئی دہلی ضلع میں داخل ہونے والی ٹریفک کی نقل و حرکت کو منظم کیا جائے گا۔
مقامی رہائشیوں اور مجاز گاڑیوں کو نئی دہلی ضلع کے اندر جانے کی اجازت ہوگی۔
نئی دہلی ضلع میں ہوٹلوں، ہسپتالوں اور دیگر اہم اداروں کے لیے ہاؤس کیپنگ، کیٹرنگ، ویسٹ مینجمنٹ وغیرہ سے منسلک گاڑیوں کو تصدیق کے بعد داخلے کی اجازت ہوگی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر