مظفر نگر:عزیز الرحمن خاں۔
آسام کے وزیر اعلیٰ کے بیان پر سنبھل کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر شفیق الرحمن برق نے جوابی وار کرتے ہوئے کہا کہ آسام ک مسلمان انہیں ووٹ نہیں دینا چاہتے۔ انہیں مسلمانوں کے ووٹوں کی ضرورت نہیں ہے اور مسلمانوں کو ان کی ضرورت نہیں ہے۔
رکن اسمبلی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ آبادی کنٹرول کی بات کر رہے ہیں۔ جبکہ آبادی کنٹرول کبھی نہیں ہو سکتا۔ یہ اللہ کی رحمت ہے۔ ان پر کوئی پابندی نہیں لگا سکتا۔ ویسے بھی قانون کے ساتھ آئیں۔ یہ انسانوں کے بس میں نہیں ہے۔ یہ قدرت کی حکمرانی کے تحت چل رہا ہے۔ آسام کے وزیر اعلیٰ مسلم ووٹ کی قدر نہیں سمجھتے۔ اسلئے انڈیا اتحاد کو ووٹ دیا جائے گا۔
دراصل آسام کے وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ وہ دس سال تک عوام کا ووٹ نہیں لینا چاہتے۔ وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ جب آبادی کنٹرول نہیں ہوگی، بنیاد پرست کم نہیں ہوں گے تو ووٹ نہیں دیں گے۔ اس بیان پر سنبھل کے ایم پی نے جوابی حملہ کیا ہے۔
0 Comments