مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
کھتولی کی جامع مسجد بکریان میں ائمہ مساجد کے تعاون سے دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علمائے ہند کے تحت جاری دو روزہ ورکشاپ اختتام پذیر ہوا، جس میں قرب و جوار سے تقریبا 40 علماء کرام نے شرکت فرمائی جسمیں پہلے دن مفتی محمد بنیامین نے منظم مکاتب کی اہمیت پر روشنی ڈالی، اور مفتی محمد شعیب نے منظم مکاتب کے طریقہ کار کو بہت اچھے انداز میں سمجھایا،وہیں دوسرے دن مولانا فیروز عالم نے الگ الگ نشستوں میں منظم مکاتب چلانے کے نظام کو بہترین انداز میں پیش کیا، اختتامی پروگرام میں مولانا مفتی محمد عفان صدر دینی تعلیمی بورڈ جمعیتہ علماء اتر پردیش، و قاری ذاکر حسین سکریٹری جمعیۃ علماء اتر پردیش نے مکاتب کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے خوصوصی گفتگو کی ورکشاپ میں شریک علماء کرام نے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے کہا کہ الحمد اللہ دو دن میں بہت کچھ سیکھنے کو ملا،،ورکشاپ میں 86 منظم مکاتب کے قیام کی تجویز پاس کی گئی جنہیں قصبہ کھتولی کے علماء و ائمہ کرام نے جلد از جلد قائم کرنے کا عزم کیا اور کہا کہ منظم مکاتب چلانے کے لئے جگہ جگ اس طرح کی ورکشاپ کا انعقاد اشد ضروری ہے مفتی محمد عفان کی دعا پر ورکشاپ اختتام پزیر ہوا۔
0 Comments