Latest News

مرکزی وزیرسنجیو بالیان بولے، ایک دن مغربی اتر پردیش الگ ریاست ہوگی، بی جے پی لیڈر سنگیت سوم کا جواب، اگر ایسا ہوا تو منی پاکستان بن جائے گا۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر سنجیو بالیان نے مغربی اترپردیش کو الگ ریاست قیام کی حمایت کی ہے جبکہ بی جے پی کے ہی سابق ایم ایل نے مخالفت کی ہے ڈاکٹر سنجیو بالیان نے کہاکہ ایک دن ایسا آئے گا کہ مغربی اتر پردیش الگ ریاست قائم ہو جائے گی اورمیرٹھ مغربی اتر پردیش کی راجدھانی بن جائے گا۔ 
 وہ سبھارتی یونیورسٹی میں منعقدہ بین الاقوامی جاٹ پارلیمنٹ سے خطاب کررہے تھے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے مرکزی خدمات میں جاٹ برادری کو ریزرویشن دینے اور سابق وزیر اعظم چودھری چرن سنگھ، سر چھوٹورام اور راجہ مہندر پرتاپ کو بھارت رتن دینے کا مطالبہ نمایاں طور اٹھایا۔
ادھر، وزیر مملکت کے بیان پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بی جے پی کے ہی سابق ایم ایل اے سنگیت سوم نے کہا کہ اگر مغربی اتر پردیش کا قیام عمل میں آیا اور اسکی راجدھانی میرٹھ کو بنایا گیا تو منی پاکستان بن جائے گا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر