تھانہ شاہ پور کے علاقے میں صراف کی دکان سے زیورات چوری کرنے والی دو خواتین کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق شاہ پور قصبہ میں ایک ڈیلر کی دکان سے زیورات چوری کرنے والی دو خواتین چوروں کو پولس نے گرفتار کرلیا ہے گرفتار خواتین نے اپنے نام نسیمہ بانو زوجہ شفیق سکنہ محلہ دربار ایون کالونی ٹاؤن اور تھانہ میراپور اور شبانہ عرف شبنم اہلیہ خالد سکنہ محلہ دربار ٹاؤن اور تھانہ میراپور بتائے ہیں۔
شاہ پور پولس تھانہ انچارج آنند دیو مشرا نے بتایا کہ دونوں چوروں کو شاہ پور قصبہ میں ایوی جیولرس کی دکان سے زیورات چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، جن کے قبضے سے مسروقہ زیورات بھی برآمد ہوئے ہیں۔ پولس نے دونوں کو جیل بھیج دیا ہے۔
0 Comments