Latest News

مظفر نگر میں تبدیلی مذہب کا الزام، ملزمین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ، سی او نے دیا تحقیقات کا حکم۔

مظفر نگر:  عزیز الرحمن خاں۔
مظفرنگر کے منصور پور تھانہ علاقے کے گاؤں خانو پور میں ایک شخص پر غیر قانونی طور پر چرچ بنانے اور درج فہرست ذات کے خاندانوں کے لوگوں کو مذہب تبدیل کرنے کا الزام لگاتے ہوئے اس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے گاؤں والوں نے الزام لگایا کہ یہ شخص گاؤں اور آس پاس کے لوگوں کو لالچ دے رہا تھا اور بھوت پریت وغیرہ کو ٹھیک کرنے کے بہانے مذہب تبدیل کر رہا تھا۔ جس کی وجہ سے گاؤں کے کچھ گھروں کے لوگوں نے اپنے گھروں میں عیسائی علامتیں لگا رکھی ہیں اورگاؤں کے درج فہرست ذات کے خاندانوں کے بہت سے لوگ مذہب تبدیل کر چکے ہیں۔ اتوار کو چرچ میں ہجوم ہوتا ہے۔ وہاں کی سرگرمیاں بھی اچھی نہیں ہیں۔ گاؤں میں کشیدگی کا ماحول ہے۔ گاؤں والوں نے معاملے کی جانچ کر کے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
سی او کھٹدی ڈاکٹر روی شنکر نے کہا کہ یہ معاملہ ایس ڈی ایم کے ساتھ ان کے نوٹس میں بھی آیا ہے۔ معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ تحقیقات کے بعد حقائق سامنے آنے پر کارروائی کی جائے گی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر