باغپت ضلع کی زمینوں کے مالک پاکستان میں رہ رہے ہیں اور باغپت میں ان کی زمینیں فروخت ہورہی رہیں۔ تقریباً 80 کروڑ روپے کی وہ زمین ایک بار نہیں بلکہ کئی بار فروخت کی گئی ہے۔
اب وزارت داخلہ کے اینیمی پراپرٹی کسٹوڈین آفس نے زمین کی خرید و فروخت کرنے والے 21 افراد کو نوٹس جاری کیے ہیں اینمی پراپرٹی کے اسسٹنٹ کسٹوڈین ابھیشیک اگروال نے ضلع کے 21 لوگوں کو نوٹس جاری کیا ہے۔ یہ سبھی یمنا پکا گھاٹ پر تقریباً 80 بیگھہ زمین کی خرید و فروخت میں ملوث ہیں۔ زمین کی قیمت تقریباً 80 کروڑ روپے ہے۔ نوٹس کے مطابق زمین کے مالک شمشاد علی خان، سجاد علی خان اور اکبر علی خان پاکستان کے شہری ہیں۔ جن لوگوں کو نوٹس جاری کیا گیا ہے انہیں لکھنؤ میں حاضر ہو کر اپنے ساتھ تمام دستاویزات دکھانا ہوں گے۔
ضلع کے پکا گھاٹ، دہلی روڈ، رتول میں ایسی بہت سی جائیدادیں ہیں، جن کے مالکان پاکستان میں رہتے ہیں۔ تحقیقات میں واضح ہو سکتا ہے کہ پکے گھاٹ کی زمین کس نے حاصل کی ہے
0 Comments