مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
شاملی گاؤں رام گڑھ کے سینکڑوں کی تعداد میں لوگ ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ کے دفتر پہنچے اور لاپتہ لڑکی کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔ متاثرہ کے اہل خانہ نے گاؤں کے ایک نوجوان پر، جو گجرات میں ایئر فورس میں تعینات ہے اغوا کا الزام لگایا ہے اور اس کے خلاف شکایت درج کراتے ہوئے قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ جبکہ گڑھی پختہ کی پولیس پر بھی متاثرین کی جانب سے ملزمان کی مدد کرنے والوں پر دباؤ ڈالنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق گڑھی پُختہ تھانا کھیٹا کے رام گڑھ سے ایک نوجوان لڑکی 4 روز قبل مشتبہ حالات میں لاپتہ ہوئی تھی جسکو آج تک بھی پولیس بازیاب نہ کرسکی متاثرین نے آج ایس ایس پی آفس پہنچ کر دھرنا شروع کر دیا متاثرین کا کہنا ہے کہ گاؤں کا لڑکا سبھاش ولد بھگوان سنگھ ہے جو لڑکی کو گھر سے لے گیا، ملزم مکیش ولد بھگوان سنگھ ایئر فورس میں کام کرتا ہے اور وہ گجرات میں تعینات ہے جس سے پولیس خوفزدہ ہے۔ پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی جس وجہ سے اب ہم پولیس پر بھروسہ نہیں کر سکتے آج ہم نے ایس ایس پی آفس پر دھرنا شروع کر دیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی کو جلد ہی بازیاب کرالیا جائے گا۔
0 Comments